LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار سے یوگنڈا کے سابق وزیراعظم کی ملاقات، عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال روس کا یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملہ، 5 افراد زخمی آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت 10 روزہ اوسط سے بھی کم ہوگئی: غیر ملکی میڈیا امریکی فوج کا ایران میں شادی کی تقریب پر حملے کی تحقیقات کا آغاز اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور آئندہ ترجیحات کا جائزہ آزاد جموں و کشمیر کی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا اسحاق ڈار کا نیپال کے سفارتخانے کا دورہ، سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس پی ایم ڈی سی کا غزہ کے فلسطینی میڈیکل و ڈینٹل طلباء سے متعلق اہم فیصلہ پٹرولیم لیوی، مہنگائی کیخلاف 20 ویں روز بھی جماعت اسلامی کے دھرنے، جلسے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نجی دورے پر آج لندن پہنچیں گی روس اور چین کے تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں: صدر پوتن ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ شراکت داری کا جائزہ، ایم ایل ون سمیت اہم منصوبوں پر غور بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشت گرد جہنم واصل نیپال، تبت سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 1301 ہوگئی، 5339 افراد تاحال لاپتہ دھرنے اور احتجاجی جلسے ملک بھر میں جاری رہیں گے: لیاقت بلوچ

ویمنز ایشیا کپ: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی دبئی میں پاکستان ویمن ٹیم سے ملاقات

Web Desk

3 September 2026

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے دبئی میں آئی سی سی اکیڈمی کے دورے کے موقع پر پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سے اہم ملاقات کی اور ویمنز ایشیا کپ کے لیے ان کا حوصلہ بڑھایا۔ اس ملاقات کے دوران پاکستان ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ وہاب ریاض اور دیگر کوچنگ اسٹاف کے ارکان بھی موجود تھے۔ چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں سے تفصیلی بات چیت کی اور ایونٹ کے لیے ان کی تیاریوں اور حکمتِ عملی کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

محسن نقوی نے کھلاڑیوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ میدان میں تسلسل کے ساتھ کھیلیں، اپنا پورا فوکس کھیل پر رکھیں اور میچ ٹو میچ کی حکمت عملی اپنا کر صرف جیت کے لیے میدان میں اتریں۔ انہوں نے کہا کہ قوم اور بورڈ کو ویمنز ایشیا کپ میں ٹیم سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ دوسری جانب ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس اہم ایونٹ کے لیے بھرپور تیاری کی ہے اور وہ شائقینِ کرکٹ اور قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔