LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسحاق ڈار سے یوگنڈا کے سابق وزیراعظم کی ملاقات، عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال روس کا یوکرین کے دارالحکومت کیف پر حملہ، 5 افراد زخمی آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت 10 روزہ اوسط سے بھی کم ہوگئی: غیر ملکی میڈیا امریکی فوج کا ایران میں شادی کی تقریب پر حملے کی تحقیقات کا آغاز اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس، حالیہ سفارتی سرگرمیوں اور آئندہ ترجیحات کا جائزہ آزاد جموں و کشمیر کی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا اسحاق ڈار کا نیپال کے سفارتخانے کا دورہ، سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس پی ایم ڈی سی کا غزہ کے فلسطینی میڈیکل و ڈینٹل طلباء سے متعلق اہم فیصلہ پٹرولیم لیوی، مہنگائی کیخلاف 20 ویں روز بھی جماعت اسلامی کے دھرنے، جلسے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نجی دورے پر آج لندن پہنچیں گی روس اور چین کے تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں: صدر پوتن ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ شراکت داری کا جائزہ، ایم ایل ون سمیت اہم منصوبوں پر غور بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشت گرد جہنم واصل نیپال، تبت سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 1301 ہوگئی، 5339 افراد تاحال لاپتہ دھرنے اور احتجاجی جلسے ملک بھر میں جاری رہیں گے: لیاقت بلوچ

پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کیلئے حکومتی تعاون ضروری ہے: عامر خان

Web Desk

3 September 2026

سابق برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں باکسنگ کا بے پناہ اور باصلاحیت ٹیلنٹ موجود ہے، جسے عالمی سطح پر لانے کے لیے حکومتی سرپرستی اور تعاون انتہائی ضروری ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر خان نے اعلان کیا کہ ملک میں باکسنگ کے فروغ کے لیے رواں ہفتے ایک خاص ایونٹ انعقاد پذیر ہو رہا ہے جس میں تمام شائقین کے لیے داخلہ بالکل مفت رکھا گیا ہے۔ اس ایونٹ میں دو برطانوی نژاد پاکستانی باکسرز کے ساتھ ساتھ خواتین باکسرز بھی رنگ میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔

عامر خان نے اپنے دورہ لیاری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وہاں باکسنگ کا ناقابلِ یقین ٹیلنٹ دیکھا ہے، تاہم بھارت سمیت دنیا بھر میں باکسنگ ایونٹس کی سرپرستی کی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں اس کھیل کو سرکاری سطح پر توجہ کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ان کی نواز شریف سے بھی ملاقات اور بات چیت ہوئی تھی۔ عامر خان نے عزم ظاہر کیا کہ ان کی تمام تر توجہ پاکستان کے باکسنگ مستقبل پر مرکوز ہے کیونکہ ملک کی بڑی آبادی کے باعث یہاں سے کثیر تعداد میں عالمی معیار کے چیمپئنز پیدا کیے جا سکتے ہیں۔