رضوان اور امام کیلئے بورڈ کا شکنجہ تیار، سخت کارروائی کا امکان
Web Desk
2 September 2026
دورۂ انگلینڈ کے لارڈز ٹیسٹ میں 194 رنز کی ہزیمت آمیز شکست کے بعد واپس پاکستان بھیجے جانے والے اوپنر امام الحق اور وکٹ کیپر محمد رضوان کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سخت تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لارڈز ٹیسٹ میں پنڈلی کی تکلیف کے باعث دونوں اننگز میں بیٹنگ نہ کرنے پر پی سی بی کی عالمی سطح پر جگ ہنسائی ہوئی، جس کے بعد امام الحق کے خلاف اعلیٰ سطح کی تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں ان پر ایک سے دو سال کی پابندی بھی لگ سکتی ہے۔ دوسری جانب دوسری اننگز میں انتہائی غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیل کر آؤٹ ہونے والے محمد رضوان بھی بورڈ کی سخت نگرانی میں ہیں۔ بورڈ کو ان کی جانب سے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شدید تحفظات ہیں اور اطلاعات کے مطابق ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے بعد اب انہیں ٹیسٹ فارمیٹ سے بھی باہر کیا جا سکتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
2 September 2026
ان کی تنقید سے فرق نہیں پڑتا جنہوں نے خود کچھ نہیں کیا: چیئرمین پی سی بی
2 September 2026
بھارت کو آئی سی سی ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 کی میزبانی مل گئی
2 September 2026
نومیڈ گیمز: پاکستان نے رسہ کشی میں بھارت کو شکست دیدی
2 September 2026
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم ٹاپ 10 سے باہر
2 September 2026
قومی ہاکی چیمپئن شپ کی انعامی رقم میں کئی گنا اضافہ
2 September 2026
پاکستانی کرکٹ کی ساکھ بحال کرنے کا واحد راستہ میدان میں کامیابی ہے: محمد یوسف
2 September 2026
ایشین گیمز کی تیاری، پاکستان ہاکی ٹیم 5 ستمبر کو کوریا روانہ ہوگی
2 September 2026