سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بڑی کمی، فی تولہ سونا 11 ہزار 300 روپے سستا
Web Desk
2 September 2026
کراچی: مقامی اور عالمی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی نمایاں گراوٹ دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز سرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی ہوئی، جس کے بعد 24 کیرٹ فی تولہ سونا 4 لاکھ 54 ہزار 036 روپے کی سطح پر آ گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 688 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 89 ہزار 262 روپے ہو گئی۔ سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 270 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 859 روپے پر فروخت ہوئی۔
معاشی ماہرین کے مطابق مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اس بڑی کمی کی بنیادی وجہ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کا گرنا ہے۔ عالمی منڈی میں فی اونس سونا 113 ڈالر کی بڑی کمی کے بعد 4 ہزار 315 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے، جس کے براہِ راست اثرات مقامی صرافہ منڈیوں پر بھی مرتب ہوئے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا
28 October 2026
جام کمال خان کا دوحہ میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح
28 October 2026
ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
28 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان
28 October 2026
روس کو عالمی گیس مارکیٹ سے نکالنے کی کوششوں کے سنگین نتائج ہوں گے، صدر پوتن
27 October 2026
خطے میں کشیدگی سے عالمی بحران پیدا ہوا اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں: احسن اقبال
27 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
27 October 2026
آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان
27 October 2026