LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پرامن جوہری توانائی میں روس، چین کا کلیدی شراکت دار ہے: صدر پوتن سینٹ کام نے سیرک میں ایرانی شہریوں کو نشانہ بنانے کی سختی سے تردید کر دی ایرانی بارڈر گارڈز نے سمگل شدہ ایندھن لے جانے والا بحری جہاز قبضے میں لے لیا ایرانی کرنسی کی قدر میں تاریخی گراوٹ، ایک امریکی ڈالر 22 لاکھ ایرانی ریال کا ہو گیا ایران نے ابنائے ہرمز سے بغیر قواعد گزرنے والے مزید 11 بحری جہازوں کو بلیک لسٹ کر دیا حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا کنگ چارلس سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ملاقات، محسن نقوی سے کرکٹ اور امن پر گفتگو ایران کی نئی حکمت عملی امریکی مفادات کی بنیادیں ہلا دے گی: محسن رضائی محسن نقوی اور برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈوٹی کے درمیان اہم ملاقات ایران کے راستے غیر قانونی عراق جانیوالے 17 مسافروں کیخلاف مقدمہ درج عالمی شہرت یافتہ مصری قرّاء کرام پاکستان پہنچ گئے، وفاقی وزیر مذہبی امور کا خیر مقدم چینی صدر کی مصری ہم منصب سے ملاقات، مشرق وسطیٰ کے جامع حل پر زور آزاد کشمیر حکومت کا 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کا اعلان ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سجاد حسین حکومتی احکامات کی عدم تعمیل پر معطل لمپی سکن ڈیزیز، بروسیلا ویکسینز کا عطیہ، چینی حکومت کا تعاون قابل تحسین ہے: رانا تنویر حسین

ایشین گیمز کی تیاری، پاکستان ہاکی ٹیم 5 ستمبر کو کوریا روانہ ہوگی

Web Desk

2 September 2026

لاہور: پاکستان قومی ہاکی ٹیم 3 میچوں کی باہمی سیریز کھیلنے کے لیے 5 ستمبر کو جنوبی کوریا روانہ ہوگی، جو رواں ماہ منعقد ہونے والے ایشین گیمز کی تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) نے دورۂ کوریا کے لیے حال ہی میں ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے آفیشلز کو ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سیریز ایشین گیمز سے قبل ٹیم کی فارم، تال اور امتزاج کو جانچنے کے لیے کاوشوں کا حصہ ہے۔ جنوبی کوریا کے خلاف طے شدہ تینوں میچز مکمل کرنے کے فوری بعد پاکستان ہاکی ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کے لیے جاپان کا رخ کرے گی۔

شیڈول کے مطابق قومی ہاکی ٹیم 15 ستمبر کو جاپان کے شہر ایچی ناگویا (Aichi-Nagoya) پہنچے گی، جہاں ایشین گیمز کے ہاکی مقابلے 18 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ ایشین گیمز میں پاکستان کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے جس میں ملائیشیا، چین، عمان، ازبکستان اور تھائی لینڈ شامل ہیں۔ جبکہ پول بی میں روایتی حریف بھارت، ہوسٹ جاپان، جنوبی کوریا، بنگلہ دیش، سری لنکا اور انڈونیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔