ترکیہ کے یوم فتح کے موقع پر پاک ترک دوستی کے نام خصوصی نغمہ جاری
Web Desk
31 August 2026
ترکیہ کے 104ویں یومِ فتح کے موقع پر پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے پاک ترک دوستی، تاریخی برادرانہ تعلقات اور باہمی محبت کے جذبے سے بھرپور خصوصی نغمہ ”دو دل، ایک جان“ جاری کر دیا ہے۔ اس منفرد نغمے کو پاکستانی فنکاروں عثمان رئیس اور ڈاکٹر مبشرہ حفیظ نے اردو اور ترک زبان کے حسین امتزاج کے ساتھ گایا ہے، جبکہ اس کی موسیقی علی مصطفیٰ نے تیار کی اور کمپوزیشن کامران اللہ خان اور سامعہ گوہر نے ترتیب دی ہے۔ نغمے کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں رباب کے ساتھ ترکیہ کے روایتی سازوں ‘باقلاما’ اور ‘دربوکا’ کی دلکش دھنیں شامل کی گئی ہیں جو دونوں برادر ممالک کی مشترکہ ثقافت، تاریخ اور لازوال دوستی کو موسیقائی انداز میں خوبصورتی سے اجاگر کرتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا سعودیہ سے متعلق بیان خوش آئند قرار دیدیا
7 October 2026
اسرائیل کو خانہ جنگی یا مکمل ریاستی خاتمے کا سامنا ہوسکتا ہے، سی آئی اے رپورٹ
7 October 2026
ملک میں چھوٹے کاروباروں کے قرضوں کا حجم ایک ہزار 137 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
7 October 2026
لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں ویڈیوز، تصاویر اور ٹک ٹاک بنانے پر پابندی
7 October 2026
جنوبی افریقہ سے 20 رکنی وفد کی پاکپتن آمد، دربار بابا فریدؒ پر حاضری
7 October 2026
سٹیٹ بینک نے پاکستان فنانشل انکلوژن انڈیکس 2025 کے نتائج جاری
7 October 2026
رواں سال کی پہلی ششماہی میں 2 لاکھ 23 ہزار یوکرینی شہری ملک چھوڑ گئے
7 October 2026
ووٹر لسٹوں پر احتجاج، دہلی پولیس نے راہول اور پریانکا گاندھی کو حراست میں لے لیا
7 October 2026