آئی ایم ایف کے اعتراضات برقرار، آٹو پالیسی پر تاحال فیصلہ نہ ہوسکا
Web Desk
7 October 2026
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) اور پاکستان کے درمیان جاری مذاکرات میں نئی آٹو پالیسی سے متعلق آئی ایم ایف کے اعتراضات تاحال دور نہیں ہو سکے ہیں۔ وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق حکومت 2 کروڑ روپے (یا 75 ہزار ڈالر) تک کی مالیت والی الیکٹرک گاڑیوں (EVs) پر سیلز ٹیکس 1 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی شرط سے متعلق اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکی ہے۔
حکومتی نمائندوں نے آئی ایم ایف کو آٹو پالیسی کے اہداف پر بریفنگ دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ الیکٹرک گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں رعایت دینے کا بنیادی مقصد ملک میں ماحول دوست گاڑیوں کی ترویج اور ایندھن کے در آمدی بل میں کمی لانا ہے۔ بریفنگ میں آئی ایم ایف کو یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی کہ اس اسکیم کے تحت طے شدہ گاڑیوں کی مالیت ایک سال تک تبدیل نہیں ہوگی۔ دوسری جانب وزارتِ انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی آٹو پالیسی اور ٹیکسز کے ڈھانچے پر آئی ایم ایف کے ساتھ تکنیکی مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
متعلقہ عنوانات
چند ہفتوں کے دوران شام میں تیل کی پائپ لائن پر تیسرا حملہ، ملوث افراد گرفتار
7 October 2026
ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان
7 October 2026
سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی
7 October 2026
ماسکو میں دوسرا عالمی ڈیجیٹل فورم آج شروع ہوگا، 120 ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے
7 October 2026
متعدد عالمی رہنماؤں کی روسی صدر کو سالگرہ پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار
7 October 2026
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا سعودیہ سے متعلق بیان خوش آئند قرار دیدیا
7 October 2026
اسرائیل کو خانہ جنگی یا مکمل ریاستی خاتمے کا سامنا ہوسکتا ہے، سی آئی اے رپورٹ
7 October 2026
ملک میں چھوٹے کاروباروں کے قرضوں کا حجم ایک ہزار 137 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
7 October 2026