LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روسی صدر پیوٹن نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کو معاونت کی پیشکش کر دی افغانستان میں تبدیلی ناگزیر اور بہت قریب ہے،گلبدین حکمت یار کیمسٹری کا نوبیل انعام فرانس اور جاپان کے سائنسدانوں نے جیت لیا کے پی دہشتگردی کی لپیٹ میں، سہیل آفریدی کو بانی کا مقدمہ لڑنے کی فکر ہے: شرجیل میمن امریکی وزیر دفاع کا یو ایس ایس ابراہم لنکن کے عملے کو خراج تحسین قطر کے قریب آئل ٹینکر پر متعدد پروجیکٹائلز سے حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ چند ہفتوں کے دوران شام میں تیل کی پائپ لائن پر تیسرا حملہ، ملوث افراد گرفتار ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان سعودی عرب کے 2 ہوائی اڈوں پر حوثیوں کے حملے، 3 افراد جاں بحق، 36 زخمی ماسکو میں دوسرا عالمی ڈیجیٹل فورم آج شروع ہوگا، 120 ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے متعدد عالمی رہنماؤں کی روسی صدر کو سالگرہ پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا سعودیہ سے متعلق بیان خوش آئند قرار دیدیا اسرائیل کو خانہ جنگی یا مکمل ریاستی خاتمے کا سامنا ہوسکتا ہے، سی آئی اے رپورٹ ملک میں چھوٹے کاروباروں کے قرضوں کا حجم ایک ہزار 137 ارب روپے سے تجاوز کر گیا لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں ویڈیوز، تصاویر اور ٹک ٹاک بنانے پر پابندی

پاکستان اور پولینڈ کا سکیورٹی و انسدادِ دہشتگردی تعاون بڑھانے پر اتفاق

Web Desk

7 October 2026

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے پولینڈ کے کونسل آف منسٹرز کے سربراہ اور وزیر ٹوماش شیمونیاک (Tomasz Siemoniak) نے اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستان اور پولینڈ کے درمیان دوطرفہ سفارتی تعلقات، انٹیلی جنس شیئرنگ، انسدادِ دہشت گردی، غیر قانونی مائیگریشن کی روک تھام اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مابین سیکیورٹی تعاون کو وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے میوچل لیگل اسسٹنس (Mutual Legal Assistance) سمیت مختلف مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) کو جلد حتمی شکل دینے اور ویزہ فری سہولت (آفیشل پاسپورٹ کے لیے) فراہم کرنے کے امور پر اتفاق کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ حکومتِ پاکستان کی سخت پالیسیوں کے باعث یورپ کی جانب غیر قانونی امیگریشن میں 64 فیصد کی واضح کمی آئی ہے۔ پولش وزیر ٹوماش شیمونیاک نے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے یورپی یونین کی جی ایس پی پلس (GSP+) اسکیم اور قانونی روزگار کے مواقع کی فراہمی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سیکیورٹی اور معاشی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے وزیر مملکت طلال چوہدری کی سربراہی میں وزارتِ داخلہ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد جلد پولینڈ کا دورہ کرے گا۔