LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس کے شہر ارکتسک میں محقق کی ہلاکت: طاعون کے پھیلاؤ اور لیبارٹری حادثے کے تمام دعوے مسترد روسی صدر کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی بحران کے حل میں مدد کی پیشکش برطانیہ میں امریکی اہلکاروں کے زیر استعمال ایئر بیس میں داخلے پر 2 افراد گرفتار امریکی خصوصی نمائندے سٹیو وٹکاف اور جیرڈ کشنر کی آج یوکرینی حکام سے ملاقات طے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی ہلاک، 3 اہلکار زخمی حوثیوں کے حملے، متعدد بین الاقوامی کمپنیوں کی سعودیہ کیلئے پروازیں معطل یورپی یونین کا بحیرہ احمر میں جہازوں کی حفاظت کیلئے بحری مشن مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ امریکا کا وینزویلا کے معزول صدر نکولس اور انکی اہلیہ پر امریکی شہریوں پر تشدد کی سازش کا الزام فرانس میں تعلیمی نظام کی ناقص صورتحال کیخلاف طلبہ کا ملک گیر احتجاج تیسرے ہفتے داخل ادب کا نوبیل انعام شاعرہ اور مضمون نگار این کارسن کے نام یوکرین کے روس میں 20 سے زائد علاقوں پر ڈرون حملے، 399 ڈرون تباہ روس کا مغربی یورپ کے ساتھ مسلح تنازع شروع کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، ماریہ زخارووا یورپی یونین کا روس کیخلاف 22واں پابندی پیکیج، 1500 سے زائد افراد اور کمپنیاں نشانے پر امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، 17 بحری جہاز بھی فہرست میں شامل یوکرین میں مسافر بسوں پر روسی گلائیڈ بم حملے، 30 افراد ہلاک

ووٹر لسٹوں پر احتجاج، دہلی پولیس نے راہول اور پریانکا گاندھی کو حراست میں لے لیا

Web Desk

7 October 2026

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ووٹر لسٹوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا ہے، جس کے دوران کانگریس رہنماؤں نے نریندر مودی حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی اور کانگریس رہنما پریانکا گاندھی نے بھی مظاہرے میں شرکت کی، تاہم پولیس کی بھاری نفری نے انہیں جنتر منتر جانے سے روک دیا اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راہول گاندھی کو حراست میں لے لیا۔ احتجاج کے دوران پریانکا گاندھی نے پولیس کے رویے کے خلاف سڑک پر لیٹ کر احتجاج کیا، جس کے باعث سیکیورٹی اہلکاروں کو پیشرفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔