اسرائیل کو خانہ جنگی یا مکمل ریاستی خاتمے کا سامنا ہوسکتا ہے، سی آئی اے رپورٹ
Web Desk
7 October 2026
امریکی تحقیقاتی ادارے ’ڈراپ سائٹ نیوز‘ (Drop Site News) کی سنسنی خیز رپورٹ کے مطابق امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے (CIA) کے خصوصی تجزیاتی شعبے ‘ریڈ سیل’ نے اسرائیل کے مستقبل سے متعلق ایک حساس رپورٹ تیار کی ہے۔ ”فریکچر فرام وِد اِن“ (Fracture From Within) کے عنوان سے تیار کی گئی اس غیر علانیہ خفیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل سنگین سیاسی، معاشی اور سماجی تقسیم کی وجہ سے اندرونی خانہ جنگی یا ریاستی نظام کے مکمل خاتمے کے خطرے سے دوچار ہو سکتا ہے۔
جائزے کے مطابق غزہ، لبنان اور ایران میں طویل جنگوں، معاشی دباؤ، مہنگائی اور الٹرا آرتھوڈوکس یہودیوں کی اجباری فوجی سروس سے استثنیٰ کے تنازع نے اسرائیلی معاشرے میں دراڑیں مزید گہری کر دی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگ سے لوٹنے والے ہزاروں ریزرو فوجیوں میں شدید نفسیاتی دباؤ اور وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی سیاسی بقا کی کوششوں کے باعث پیدا ہونے والا آئینی بحران ملک کو عدم استحکام کی طرف دھکیل رہا ہے۔ مزید برآں، مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کے بڑھتے تشدد، عالمی سطح پر بڑھتی تنہائی اور امریکہ میں اسرائیل کی حمایت میں کمی کو بھی اس بحران کے کلیدی عوامل قرار دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
جنگ میں بے گھر لبنانیوں کی مدد کیلئے حزب اللہ کو ایران سے 20 کروڑ ڈالر موصول
7 October 2026
حوثیوں کے سعودی ایئرپورٹس پر حملوں کی دھمکیاں، امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
7 October 2026
روس کے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملے، بچوں سمیت 28 افراد ہلاک
7 October 2026
لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فوج کی چوکی پر فائرنگ
7 October 2026
عالمی مالیاتی فنڈز کا جنگ سے متاثرہ یمن کیلئے 18 ماہ کا پروگرام منظور
7 October 2026
شام حوثیوں کیخلاف لڑنے کیلئے یمن میں اپنی فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے، امریکی نیوز ویب سائٹ
7 October 2026
روس میں طاعون کے دوسرے مشتبہ کیس کی اطلاعات، عالمی برادری شدید تشویش میں مبتلا
7 October 2026
روسی صدر پیوٹن نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کو معاونت کی پیشکش کر دی
7 October 2026