رواں سال کی پہلی ششماہی میں 2 لاکھ 23 ہزار یوکرینی شہری ملک چھوڑ گئے
Web Desk
7 October 2026
یوکرین کی اسٹیٹ بارڈر گارڈ سروس کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال 2026ء کی پہلی ششماہی (جنوری تا جون) کے دوران تقریباً 2 لاکھ 23 ہزار یوکرینی شہری ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں 71 لاکھ 30 ہزار افراد ملک سے باہر گئے جبکہ 69 لاکھ 7 ہزار افراد واپس داخل ہوئے، جس سے شہریوں کے خالص انخلا (Net Migration) کی تصدیق ہوتی ہے۔
روس یوکرین جنگ کے بعد سے شہریوں کی نقل مکانی بدستور جاری ہے؛ 2022ء میں 70 سے 80 لاکھ، 2023ء میں 1 لاکھ 80 ہزار، 2024ء میں 4 لاکھ 60 ہزار اور 2025ء میں 3 لاکھ 2 ہزار افراد نے یوکرین چھوڑا۔ 2001ء کے بعد سے مردم شماری نہ ہونے کے باعث کیف کے زیرِ انتظام علاقوں میں موجود آبادی کا حتمی تخمینہ 2 سے 3 کروڑ کے درمیان لگایا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
شام حوثیوں کیخلاف لڑنے کیلئے یمن میں اپنی فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے، امریکی نیوز ویب سائٹ
7 October 2026
روس میں طاعون کے دوسرے مشتبہ کیس کی اطلاعات، عالمی برادری شدید تشویش میں مبتلا
7 October 2026
روسی صدر پیوٹن نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کو معاونت کی پیشکش کر دی
7 October 2026
افغانستان میں تبدیلی ناگزیر اور بہت قریب ہے،گلبدین حکمت یار
7 October 2026
کیمسٹری کا نوبیل انعام فرانس اور جاپان کے سائنسدانوں نے جیت لیا
7 October 2026
کے پی دہشتگردی کی لپیٹ میں، سہیل آفریدی کو بانی کا مقدمہ لڑنے کی فکر ہے: شرجیل میمن
7 October 2026
امریکی وزیر دفاع کا یو ایس ایس ابراہم لنکن کے عملے کو خراج تحسین
7 October 2026
قطر کے قریب آئل ٹینکر پر متعدد پروجیکٹائلز سے حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ
7 October 2026