LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا سعودیہ سے متعلق بیان خوش آئند قرار دیدیا اسرائیل کو خانہ جنگی یا مکمل ریاستی خاتمے کا سامنا ہوسکتا ہے، سی آئی اے رپورٹ ملک میں چھوٹے کاروباروں کے قرضوں کا حجم ایک ہزار 137 ارب روپے سے تجاوز کر گیا لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں ویڈیوز، تصاویر اور ٹک ٹاک بنانے پر پابندی جنوبی افریقہ سے 20 رکنی وفد کی پاکپتن آمد، دربار بابا فریدؒ پر حاضری سٹیٹ بینک نے پاکستان فنانشل انکلوژن انڈیکس 2025 کے نتائج جاری رواں سال کی پہلی ششماہی میں 2 لاکھ 23 ہزار یوکرینی شہری ملک چھوڑ گئے ووٹر لسٹوں پر احتجاج، دہلی پولیس نے راہول اور پریانکا گاندھی کو حراست میں لے لیا سندھ حکومت کا 15 اکتوبر سے سرکاری گندم جاری کرنے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، برینٹ آئل 101 ڈالر فی بیرل سے متجاوز ایران کے لیڈر مارے جا چکے، کوئی نہیں جانتا ملک کون چلا رہا ہے: ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور پولینڈ کا سکیورٹی و انسدادِ دہشتگردی تعاون بڑھانے پر اتفاق آئی ایم ایف کے اعتراضات برقرار، آٹو پالیسی پر تاحال فیصلہ نہ ہوسکا امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی نئی او پی ٹی فیس کی تجویز، کالجز کو بھاری جرمانے یا فیس ادا کرنا ہوگی

کراچی میں ڈاکوؤں نے 2 دکانوں سے کروڑوں کا سونا اور رقم لوٹ لی

Web Desk

31 August 2026

کراچی میں یونیورسٹی روڈ سمامہ موڑ کے قریب واقع جیولری مارکیٹ میں مسلح ڈاکوؤں نے بڑی ڈکیتی کی واردات کے دوران 2 دکانوں سے کروڑوں روپے کا سونا اور نقدی لوٹ لی۔ منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق، ایک ملزم باہر پہرا دیتا رہا جبکہ 5 ملزمان مارکیٹ کے اندر داخل ہوئے اور لوٹ مار کی، اس دوران دکانداروں اور ڈاکوؤں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ واردات کے بعد ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اور مال تھیلوں میں بھر کر باآسانی فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق یہ کسی منظم اور بڑے گینگ کی کارروائی ہے، اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کی شناخت و گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔