LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
برآمدات میں اضافے کیلئے نجی شعبے کو بھی آگے آنا ہوگا: ہارون اختر خان معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی آر ایل این جی کی عدم دستیابی سے بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی: پاور ڈویژن پاکستان کو دنیا کی 24 ویں بڑی معیشت اور جی 20 کا حصہ بنانا ہدف ہے: اسحاق ڈار پمز میں 14 بچوں کی ہلاکت ہمارے نظام پر بڑا سوالیہ نشان ہے: مصدق ملک کسی نے ہمیں دھرنے سے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ اپنا شوق پورا کرلے: حافظ نعیم علی پرویز ملک کی او آئی سی سی آئی اور پی ایس او قیادت سے الگ الگ ملاقاتیں عوام کو جدید ڈیجیٹل مالیاتی نظام سے منسلک کرنا ترجیح ہے: شزا فاطمہ محسن نقوی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، امیگریشن سسٹم ڈاؤن ہونے پر فوری ہدایت پاکستان چین دوستی کو ڈیٹا، ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز سہیل آفریدی کی آیت نور کے گھر آمد، ملزمان کو کڑی سزا دینے کی یقین دہانی نیپال و تبت میں سیلاب سے ہلاکتیں 626 ہو گئیں، 2000 سے زیادہ افراد تاحال لاپتہ ڈی آئی جی ساؤتھ کا ڈیفنس میں خواتین کے جھگڑے کی وائرل ویڈیو پر انکوائری کا فیصلہ امریکی پابندیوں کے تسلسل سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے: ایرانی صدر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

میر رضا قتل کیس: جوڈیشل کمیشن کا تحریری حکم نامہ جاری، معلومات دینے والے کے لیے 1 لاکھ روپے انعام کا اعلان

Web Desk

29 August 2026

کراچی: میر رضا علی کے قتل کی تحقیقات کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ کمیشن کے روبرو میر رضا کے اہل خانہ، معروف وکیل جبران ناصر اور ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ جاوید عباسی پیش ہوئے۔

تحریری حکم نامے کے مطابق واقعے سے متعلق معلومات کے حصول کے لیے اخبارات میں اشتہارات شائع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جن میں عوام سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی جائے گی اور اطلاع دینے والوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔ اشتہارات میں سندھ ہائی کورٹ کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کا قائم کردہ واٹس ایپ نمبر اور ای میل ایڈریس شامل ہوگا، جبکہ شہری براہِ راست بھی کمیشن کو معلومات دے سکیں گے۔ کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ قاتلوں تک پہنچنے میں معاون ثابت ہونے والی معلومات دینے والے شخص کو 1 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں، جائے وقوعہ کے اطراف میں نوٹسز آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جو اہل خانہ کی مدد کرنے والے رضاکار لگائیں گے۔

جوڈیشل کمیشن نے حکومتِ سندھ کو ہدایت کی ہے کہ کیس میں اب تک شامل پولیس افسران اور ڈاکٹروں کی مکمل فہرست بشمول ان کے کردار کی تفصیلات، نیز تمام اہم ریکارڈ جیسے ایف آئی آر، میموز، دفعہ 161 کے بیانات اور میڈیکل رپورٹس فراہم کی جائیں۔ مزید برآں، کمیشن نے لاش کو سب سے پہلے دیکھنے والے نرسری ملازمین یاسر اور قیصر، موقع پر پہنچنے والے ابتدائی دو پولیس اہلکاروں، گلستانِ جوہر تھانے کی پولیس موبائل انچارج، لاش منتقل کرنے والے ایدھی ڈرائیوروں (محسن اور جاوید)، اسپتال پہنچنے والے پہلے پولیس افسر ندیم اور میڈیکو لیگل معائنہ کرنے والے ڈاکٹر اسامہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا ہے۔ کمیشن کی مزید کارروائی 1 ستمبر کو ہوگی۔