سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی
Web Desk
29 August 2026
کراچی: عالمی مارکیٹ میں مندی کے رجحان کے اثرات مقامی سطح پر بھی نمایاں نظر آئے ہیں، جہاں ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 15 ہزار 1 سو روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 67 ہزار 936 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کا بھاؤ 12 ہزار 946 روپے گر کر 4 لاکھ 1 ہزار 179 روپے ہو گیا ہے۔ دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 397 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس سے 24 قیراط فی تولہ چاندی 7 ہزار 112 روپے کی ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں کو شدید جھٹکا لگا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 151 ڈالر کی نمایاں کمی کے ساتھ 4 ہزار 454 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے، جس کی براہِ راست منتقلی مقامی صرافہ بازاروں کے نرخوں میں مندی کی صورت میں نظر آئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
انٹربینک میں روپے کی قدر میں بہتری، ڈالر مزید سستا ہوگیا
28 October 2026
جام کمال خان کا دوحہ میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح
28 October 2026
ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
28 October 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت رجحان
28 October 2026
روس کو عالمی گیس مارکیٹ سے نکالنے کی کوششوں کے سنگین نتائج ہوں گے، صدر پوتن
27 October 2026
خطے میں کشیدگی سے عالمی بحران پیدا ہوا اور پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوئیں: احسن اقبال
27 October 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ
27 October 2026
آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان
27 October 2026