لارڈز ٹیسٹ: قومی ٹیم پہلی اننگز میں 110 رنز پر ڈھیر، انگلینڈ کو 180 رنز کی برتری
Web Desk
29 August 2026
لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کے خلاف پاکستانی بیٹنگ لائن شدید ناکامی کا شکار ہو کر پہلی اننگز میں محض 110 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، جس سے انگلش ٹیم کو 180 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے صرف دو بیٹرز ڈبل فگرز میں داخل ہو سکے، جن میں اذان اویس 46 اور سعود شکیل 16 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان بابر اعظم 8، محمد رضوان 7 اور عبداللہ شفیق صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر اولی رابنسن نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4، جوفرا آرچر نے 3 اور جوش ٹنگ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 290 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، جس میں پاکستان کی طرف سے محمد عباس نے 4 جبکہ محمد علی نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
متعلقہ عنوانات
لارڈز ٹیسٹ: امام الحق پر جعلی انجری کا الزام
30 August 2026
پاکستان انڈر 19 ٹیم دورہ انگلینڈ کیلئے روانہ
30 August 2026
لارڈ ٹیسٹ کا تیسرا روز ختم: انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 357 رنز کی برتری
29 August 2026
پاکستان نے طویل عرصے بعد ورلڈ کپ میں بہتر کھیل پیش کیا: پی ایچ ایف کا اظہارِاطمینان
29 August 2026
کراچی میں گراس روٹ کرکٹ کے فروغ کیلئے ٹاؤن پریمئر لیگ کا آغاز
29 August 2026
لارڈز ٹیسٹ: تیسرے دن کا کھیل بارش کے باعث تاخیر کا شکار
29 August 2026
لارڈز ٹیسٹ کے دوران وائٹ بال کوچ مائیک ہیسن کو طلب کرلیا گیا
29 August 2026
معروف کوہ پیما سید علی شاہ کی میت 31 دن بعد فلک سیر کی چوٹی سے تلاش کرلی گئی
29 August 2026