پبلک پروکیورمنٹ نظام میں شفافیت، جوابدہی اور نگرانی مزید مضبوط بنانے پر زور
Web Desk
28 August 2026
وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیرِ صدارت کابینہ کمیٹی برائے تصفیہ قانون سازی مقدمات (سی سی ایل سی) کے اہم اجلاس میں پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) آرڈیننس 2002 میں مجوزہ ترامیم، اوگرا ترمیمی بل 2026، سمیڈا آرڈیننس ترامیم اور ڈرافٹ پیٹرولیم رولز 2025 کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اجلاس کے دوران پیپرا قوانین میں شفافیت، خود مختاری، ای پروکیورمنٹ کے فروغ اور شکایات کے آزادانہ ازالے پر خصوصی زور دیا گیا، جبکہ پیپرا رولز 2025 کے بعض امور کو قانون سازی کی مکمل منظوری تک مؤخر رکھنے کا فیصلہ ہوا۔ اس کے علاوہ پٹرولیم مصنوعات کی محفوظ نقل و حمل اور ذخیرے سے متعلق نئے حفاظتی قواعد کی بھی منظوری دی گئی۔ وفاقی وزیر قانون نے تاکید کی کہ سرکاری خریداریاں شفاف اور جدید تقاضوں کے مطابق بنانے کے لیے تمام تکنیکی و قانونی پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا گیا ہے تاکہ اداروں میں شفافیت اور عوام کا اعتماد مزید بحال ہو سکے
متعلقہ عنوانات
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
29 August 2026
نائن الیون حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ کے اعترافی بیانات مسترد، مقدمے میں مزید تاخیر کا خدشہ
29 August 2026
بھارت کے یکطرفہ اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں: رضوان سعید
29 August 2026
کراچی: ہسپتال سے نومولود بچے کے غائب ہونے کا معاملہ، ڈاکٹر کا اہم بیان سامنے آگیا
29 August 2026
امریکا نے ایران میں ان لوگوں کو مضبوط کیا جو سمجھتے ہیں ایران ایٹمی طاقت ہو، روس
29 August 2026
پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کھلنے سے متعلق امریکی دعویٰ مسترد کر دیا
29 August 2026
امریکا نے وینزویلا کے 65 ارب بیرل سے زائد تیل ذخائر پر کنٹرول حاصل کرلیا، ٹرمپ
29 August 2026
پیوٹن سمجھتے ہیں ایران جنگ سے امریکا کمزور ہوا ہے، امریکی انٹیلی جنس
29 August 2026