کراچی: ڈیفنس خیابانِ بخاری کے فلیٹ میں خواتین کا جھگڑا، نئی فوٹیج سامنے آگئی
Web Desk
29 August 2026
کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابانِ بخاری کے ایک فلیٹ میں خواتین کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی نئی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ واقعے کو 9 دن گزرنے کے باوجود پولیس کی جانب سے کوئی واضح موقف سامنے نہیں آ سکا، جبکہ نئی ویڈیو میں پولیس اہلکار ایک نوجوان کو گھسیٹتے ہوئے لے جاتے دکھائی دے رہے ہیں اور موقع پر سرکاری ڈالا بھی موجود ہے۔ اس پیش رفت کے بعد علاقہ مکینوں اور عوام کی جانب سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ موقع پر پولیس کو کس نے طلب کیا اور وہاں موجود سرکاری گاڑی کس کی تھی؟ تاہم پولیس حکام ان سوالات پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں اور واقعے کے اصل حقائق اب بھی پردۂ راز میں ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا: دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار فائرنگ کے ذریعے سزائے موت کا اعلان
6 October 2026
اپوزیشن اور حکومت کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امید ہے: فواد چودھری
6 October 2026
سعودی اتحادی افواج کا آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک
6 October 2026
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے مکمل ہوجائیں گے
6 October 2026
پاکستان سری لنکا ٹی20 اور سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے ٹریفک پلان جاری
6 October 2026
ایران سے متعلق صدر ٹرمپ کے متنازع بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت، کیلیفورنیا کی قیادت شدید برہم
6 October 2026
ربیع 2026-27ء کے لیے 22 فیصد پانی کی کمی کا خدشہ: ارسا نے صوبوں کا کوٹہ مقرر کر دیا
6 October 2026
مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کا آل پارٹیز کانفرنس اور مذاکرات پر اتفاق: پی ٹی آئی مارچ کو جمہوری حق قرار دے دیا
6 October 2026