LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے کوششیں جاری ہیں، امید نہیں چھوڑی: شہباز شریف سعودیہ کی حمایت کی تو امریکا بھی ہمارے نشانے پر ہوگا: حوثیوں کی دھمکی 8 ممالک کی آبنائے ہرمز میں سمندری راستوں کی رکاوٹ کی مذمت، ناقابل قبول قرار جعلی اندراج کا الزام: ٹرمپ انتظامیہ کا افورڈیبل کیئر ایکٹ (اوباما کیئر) کے 7 لاکھ 60 ہزار صارفین کو نکالنے کا اعلان برنی سینڈرز نے ٹرمپ کی ایران جنگ کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دیدیا معاشی بحران اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی: امریکی مڈ ٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کو بڑی برتری کا امکان توشہ خانہ کے قواعد مزید سخت، وفاقی حکومت کے نئے رولز 2026 نافذ جنرل اسمبلی اجلاس، ایرانی صدر کی سکیورٹی امریکی سیکرٹ سروس کے سپرد صدر پوتن، ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، کریملن لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود ‘مکہ جوائنٹ ڈیفنس ایگریمنٹ’ کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، اجتماعات اور ہتھیاروں کی نمائش پر پابندی پاکستان کےنئے مالی سال کے پہلے دو ماہ میں بیرونی قرضوں میں 23 فیصد اضافہ افغان طالبان رجیم کے 8 ڈرونز پاکستانی حدود میں داخل، تمام مار گرائے وزیراعظم کی بوسنیا کے صدارتی کونسل کے چیئرمین سے ملاقات، عالمی امور پر تبادلہ خیال وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں، بل گیٹس سے ملاقاتیں، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

امریکی فوج کا آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کرنے کا دعویٰ

Web Desk

29 August 2026

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر نے آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے پاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اہم بحری گزرگاہ اب جہاز رانی کے لیے مکمل طور پر کھلی ہے۔ سینٹ کام کی آپریشنل اپڈیٹ ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ امریکی فوج نے 1500 سے زائد بحری جہازوں کو محفوظ گزرگاہ فراہم کی ہے، جس کے بعد یہاں آمد و رفت جنگ سے پہلے کی سطح کے قریب پہنچ چکی ہے۔ دوسری جانب ایرانی سپیکر باقر قالیباف نے امریکی دعوے پر ردِعمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز صرف اسی صورت میں محفوظ رہ سکتی ہے جب وہاں امریکی افواج موجود نہ ہوں، اور خبردار کیا کہ یا تو تمام ممالک اپنا تیل فروخت کریں گے یا پھر کوئی بھی ملک تیل فروخت نہیں کر سکے گا۔