کراچی: سونے کی قیمت میں بڑی کمی، چاندی کے نرخ بڑھ گئے
Web Desk
27 August 2026
کراچی: مقامی اور عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز سرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 3,500 روپے کی کمی کے بعد 4,83,036 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3,001 روپے گھٹ کر 4,14,125 روپے ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں مائنس کا رجحان رہا، جہاں فی اونس سونا 35 ڈالر سستا ہو کر 4,605 ڈالر پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب، مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں معکوس رجحان دیکھا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 50 روپے کے اضافے سے 7,329 روپے کی سطح پر جا پہنچی ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیر خزانہ سے اسیاڈ گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عزم
27 August 2026
سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی، انڈیکس منفی زون میں بند ہوا
27 August 2026
گیس سبسڈی نظام اور قیمتوں کے سلیب پر نظرثانی کی ضرورت ہے، علی پرویز ملک
27 August 2026
رسائیِ مالیات اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس: ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ای فنانسنگ کا جائزہ
25 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
24 August 2026
ایرانی کرنسی نئی امریکی پابندیوں کے باعث تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی
24 August 2026
سونا مسلسل تیسرے روز بھی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر: فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ
22 August 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان
22 August 2026