امریکی عدالت کا بڑا فیصلہ، پاکستان سمیت 75 ممالک کی امیگرنٹ ویزا پابندی ختم کر دی
Web Desk
22 August 2026
نیویارک: امریکی وفاقی عدالت نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا کارروائی روکنے کی ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم کر دیا۔
نیویارک کی وفاقی عدالت کی جج جینیٹ ورگاس نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ 75 ممالک کے شہریوں کی امیگرنٹ ویزا درخواستوں پر کارروائی روکنے کی پالیسی امریکی امیگریشن قانون سے متصادم ہے اور اسے نافذ کرتے ہوئے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے اپنے قانونی اختیارات سے تجاوز کیا۔
یہ پالیسی جنوری 2026 میں نافذ کی گئی تھی، جس کے تحت پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کی امیگرنٹ ویزا درخواستوں پر کارروائی معطل کر دی گئی تھی۔ ان ممالک میں پاکستان کے علاوہ افغانستان، بنگلادیش، برازیل، مصر، ایران، عراق، نائجیریا، روس، صومالیہ، تھائی لینڈ اور یمن سمیت دیگر ممالک شامل تھے۔
امریکی محکمۂ خارجہ نے اس پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ اس کا مقصد ایسے ممالک سے آنے والے تارکینِ وطن کی روک تھام ہے جو مستقبل میں امریکی عوامی وسائل پر بوجھ بن سکتے ہیں۔
تاہم جج جینیٹ ورگاس نے قرار دیا کہ کسی درخواست گزار کے امیگرنٹ ویزا کے معاملے میں صرف اس کے ملکِ پیدائش کی بنیاد پر فیصلہ کرنا قانونی طور پر درست نہیں۔ عدالت نے اس پالیسی کی بنیاد پر پہلے مسترد کیے گئے ویزا فیصلوں کو بھی کالعدم قرار دے دیا ہے۔
یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں کے لیے ایک بڑا قانونی دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکی حکومت کو اس فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔
متعلقہ عنوانات
روس کے یوکرین پر جوابی حملے زیادہ تکلیف دہ اور تباہ کن ہیں، صدر پوتن
22 August 2026
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
22 August 2026
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ نے نظرثانی اپیل کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر دی
22 August 2026
جنگ کے دوران ایران کی دفاعی پیداوار میں دوگنا اضافہ ہوا، ایرانی وزارت دفاع
22 August 2026
ایرانی بسیج کمانڈر حسین طائب کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
22 August 2026
دمشق کے جنوب میں اسرائیلی ڈرون حملہ، شامی حکومت کی شدید مذمت
22 August 2026
یوکرین کے ڈرون حملے، روس کے زیر انتظام علاقوں میں 10 افراد ہلاک
22 August 2026
وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان ریلویز کا مزید دو ٹرینیں بحال کرنے کا اعلان
22 August 2026