سونا مسلسل تیسرے روز بھی ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر: فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 700 روپے کا اضافہ
Web Desk
22 August 2026
کراچی: مقامی و عالمی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل جاری ہے، جہاں کاروباری ہفتے کے دوران مسلسل تیسرے روز فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کے نرخوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، کراچی سمیت ملک کے تمام بڑے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 700 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 4 ہزار 972 روپے کے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 14 ہزار 039 روپے ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، جہاں فی اونس سونا 57 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 604 ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب، ملک میں چاندی کے نرخ مستحکم رہے اور فی تولہ چاندی کی قیمت 7 ہزار 379 روپے پر برقرار رہی۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان
22 August 2026
وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافہ کر دیا
21 August 2026
عالمی و مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ
21 August 2026
پاکستان میں پہلا ڈی پی آر پروگرام متعارف، جدید مالیاتی نظام کی جانب اہم پیش رفت
21 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز
21 August 2026
زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.5 کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ
20 August 2026
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
20 August 2026
شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا
20 August 2026