پاکستانی ویمن فٹ بالر مریم محمود نے انٹرنیشنل آنر بورڈ پر جگہ بنالی
Web Desk
22 August 2026
پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم کی فارورڈ مریم محمود نے ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے مشہور برطانوی فٹ بال کلب ’ریکسہم ایف سی ویمن‘ (Wrexham AFC Women) کے انٹرنیشنل آنرز بورڈ پر جگہ بنا لی ہے۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ واضح رہے کہ اس انٹرنیشنل آنرز بورڈ پر پاکستان مینز فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی عمر نواز کا نام بھی پہلے سے موجود ہے۔
بین الاقوامی سطح پر قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے پر ریکسہم ایف سی نے مریم محمود کو اس باوقار بورڈ پر شامل کیا۔ مریم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کلب کے لیجنڈز کے ساتھ اپنا نام دیکھنا ایک نہ بھولنے والا اور فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئیوری کوسٹ کے خلاف 3 میچز اور ترکز اینڈ کائیکوس کے خلاف گول کرنا ان کے لیے بے حد خاص تھا، اور وہ امید کرتی ہیں کہ وہ نئی نسل بالخصوص لڑکیوں کے لیے ایک مثبت رول ماڈل ثابت ہوں گی۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026