لیڈز ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
Web Desk
22 August 2026
ہیڈنگلے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 103 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر سیریز میں فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔
پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 171 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، جس کے جواب میں انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 409 رنز کا بڑا مجموعہ ترتیب دیا اور 238 رنز کی نمایاں برتری حاصل کر لی۔ انگلینڈ کی جانب سے ہیری بروک 91، جارڈن کاکس 73، جو روٹ 66 اور ڈین لارنس 51 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ پاکستان کی طرف سے علی عثمان نے 5 اور خرم شہزاد نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ 238 رنز کے خسارے کے ساتھ دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی قومی بیٹنگ لائن ایک بار پھر انگلش باؤلرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم صرف 135 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ دوسری اننگز میں شان مسعود 29 اور عبداللہ شفیق 15 رنز بنا سکے جبکہ انگلینڈ کے جوش ٹنگ اور اولی رابنسن کی تباہ کن باؤلنگ نے قومی ٹیم کی شکست پر مہر ثبت کر دی۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026