LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا ایران کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کا کردار سراہا گیا: گورنر پنجاب وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے وزیراعظم کی چھوٹے، درمیانے درجے کے کسانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت عمران خان کے علاج سے متعلق عدالتی فیصلہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا: سہیل آفریدی کراچی کا یونیورسٹی روڈ 15 ستمبر تک 100 فیصد مکمل ہو جائے گا: شرجیل میمن پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں اضافہ، ایف پی آئی ایف ٹرمپ کا جنوبی کیرولائنا کی ریلی میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دیدیا پاکستان ریلوے کا ریونیو 115 ارب روپے سے تجاوز، روہڑی کراچی ٹریک کے لیے $2.5B کا معاہدہ طے سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے: مصطفیٰ کمال وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، انسدادِ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں مزید شدت آگئی

وفاقی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں اضافہ کر دیا

Web Desk

21 August 2026

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافے اور پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کی باضابطہ منظوری دیتے ہوئے متعلقہ نوٹیفکیشنز جاری کر دیے ہیں۔وزارتِ پٹرولیم کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی (ECC) کے فیصلے کی وفاقی کابینہ سے توثیق کے بعد پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر ڈیلرز مارجن میں 1.34 روپے فی لٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد ڈیلرز کا مارجن 8.64 روپے سے بڑھ کر 9.98 روپے فی لٹر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (OGRA) کو اس فیصلے پر فوری عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید برآں، روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کی تعین کاری کے طریقہ کار کے تحت پٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 27 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1.64 روپے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 337.78 روپے فی لٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 364.70 روپے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ حکومت کے مطابق روزانہ پرائس ریویو کے نظام کے تحت ان نئی قیمتوں کا اطلاق 21 اگست 2026 سے ہوگا۔