آئی سی سی نے قذافی سٹیڈیم کے ڈی میرٹ پوائنٹس ختم کردیے
Web Desk
20 August 2026
لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کی اپیل منظور کرتے ہوئے قذافی سٹیڈیم لاہور کی پچ پر عائد کیا گیا ایک ڈی میرٹ پوائنٹ باضابطہ طور پر منسوخ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، آسٹریلیا کے خلاف 4 جون کو کھیلے گئے ون ڈے میچ کے بعد میچ ریفری کی جانب سے قذافی سٹیڈیم کی پچ کو ‘غیر تسلی بخش’ قرار دیتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس فیصلے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے آئی سی سی کے پاس باضابطہ اپیل دائر کی تھی۔
آئی سی سی کے اپیل پینل نے پی سی بی کے موقف اور میچ کے تکنیکی شواہد کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنایا۔ اپیل پینل کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران پچ پر ایسی کوئی غیر معمولی ناہمواری، غیر متوقع باؤنس یا ضرورت سے زیادہ اسپن دیکھنے میں نہیں آیا جو پچ کو ‘غیر تسلی بخش’ قرار دینے کی بنیاد بن سکے۔
آئی سی سی کی جانب سے ڈی میرٹ پوائنٹ کی منسوخی کے بعد قذافی سٹیڈیم لاہور کی پچ کی ریٹنگ بحال ہو گئی ہے اور اب اس کے کھاتے میں کوئی منفی پوائنٹ موجود نہیں ہے۔
متعلقہ عنوانات
لیڈز ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے
20 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی
19 August 2026
صدر پاکستان فٹبال فیڈریشن کی سعودیہ میں پاکستانی سفیر سے ملاقات، فٹبال کے فروغ پر تبادلہ خیال
19 August 2026
پاکستان گولڈ نے پاکستان گرینز کو شکست دے کر نیشنل چیمپئنز کپ جیت لیا
18 August 2026
پاکستان رائفل ٹیم نے ایف کلاس عالمی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی،اہم کامیابیاں سمیٹ لیں
18 August 2026
بابر اعظم انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، سلمان علی آغا کپتان مقرر
18 August 2026
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
18 August 2026
فیفا کے چیف آپریٹنگ آفیسر کیون لامور کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
18 August 2026