کراچی: یوم آزادی پر سٹال پر فائرنگ میں ملوث 3 دہشتگرد گرفتار
Web Desk
19 August 2026
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 2 میں سن سیٹ بلیوارڈ کے قریب یومِ آزادی کی مناسبت سے لگائے گئے قومی پرچم اور جھنڈیوں کے سٹال پر فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو قتل کرنے والے 3 دہشت گردوں کو پولیس کے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (CTD) نے گرفتار کر لیا ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے مقتول کو اس کی بیوی اور بچوں کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ ڈیفنس میں درج کیا گیا تھا۔ مقتول کورنگی کا رہائشی تھا۔ سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو 18 اگست کے روز کورنگی کازوے ندی کے قریب سے گرفتار کیا، جن کے قبضے سے دستی بم اور پستول برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار دہشت گردوں کے خلاف چار الگ الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں اور ان کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے مزید انکشاف کیا کہ بیرونِ ملک مقیم ایک دہشت گرد نے ملزمان کو یومِ آزادی کی تقریبات کو سبوتاژ کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔ واقعے میں دہشت گرد سجاد ملاح نے ریکی کی تھی، جس کے بعد ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر آئے اور فائرنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دہشت گرد بھارتی سرپرستی میں کام کرتے ہیں اور ان کا مقصد قومی تہواروں کے موقع پر خوف و ہراس پھیلانا تھا۔
اس موقع پر ایس ایس پی سی ٹی ڈی عرفان بہادر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سی ٹی ڈی نے مختلف کارروائیوں میں اب تک 100 سے زائد دہشت گردوں کو گرفتار کیا جبکہ 4 مارے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 900 سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے بعد شہر میں دہشت گردی کے واقعات میں 78 فیصد نمایاں کمی آئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق علاج کی سہولتیں ملتی رہیں گی:عطا تارڑ
19 August 2026
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر
19 August 2026
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر برہم
19 August 2026
اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
19 August 2026
پاکستان SCO اجلاس کی میزبانی کرے گا، اسحاق ڈار کا تیاریوں پر اظہارِ اطمینان
19 August 2026
کراچی: سی ویو اپارٹمنٹس کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے 2 افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد
19 August 2026
بلوچستان سے جلد دہشت گردی کا جڑ سے خاتمہ ہوجائے گا: صدر زرداری
19 August 2026
نواز شریف اور مریم نواز سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات
19 August 2026