پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر دھرنے دیں گے: حافظ نعیم الرحمان
Web Desk
18 August 2026
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے صوبائی دارالحکومت میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس نہ لیا گیا تو جماعت اسلامی اپنے دھرنے اور احتجاج کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلا دے گی اور ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرے گی۔ انہوں نے حکومت کی معاشی پالیسیوں اور ایف بی آر کی کارکردگی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ادارے کو نااہل اور کرپٹ قرار دیا اور کہا کہ اپنے ٹیکس اہداف میں ناکامی کا بوجھ بجلی اور پٹرول کے بلوں کے ذریعے غریب عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے آئی پی پیز (IPPs) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماضی اور حال کی حکومتوں نے آئی پی پیز کے نام پر عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا اور طاقتور طبقے کو فائدہ پہنچایا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر سے جماعت اسلامی کے 1400 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے، لیکن اس کے باوجود جماعت اسلامی آئین کی بالادستی اور مہنگائی کے خلاف عوام کی آواز بن کر اپنی تاریخی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول کی قیمت فی لیٹر 225 روپے ہونی چاہیے اور پٹرولیم لیوی کا بوجھ ختم کر کے حکومت کو اپنے ظالمانہ فیصلے واپس لینے چاہئیں۔
متعلقہ عنوانات
کینیا میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 امریکیوں سمیت 7 افراد ہلاک
20 August 2026
راشد منہاس شہید کا 55واں یوم شہادت، افواجِ پاکستان کا زبردست خراج عقیدت
20 August 2026
مقبوضہ مغربی کنارے یہودی آبادکاری منصوبہ، برطانیہ کا اسرائیل سے شدید احتجاج
20 August 2026
20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو روکا گیا، حوثی گروپ کا دعویٰ
20 August 2026
حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کر دیا
20 August 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی، سربراہ ایران مرکزی بینک
20 August 2026
امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس داخل
20 August 2026
شہزادہ ہیری کا رواں ماہ فیملی سمیت امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ
20 August 2026