سعودی آرامکو کا ایشیائی ممالک کو تیل فراہم کرنے کا نیا منصوبہ
Web Desk
18 August 2026
سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی ‘سعودی آرامکو’ نے آبنائے ہرمز میں جاری شدید کشیدگی اور بحری آمدورفت میں درپیش رکاوٹوں کے پیشِ نظر اپنے ایشیائی خریداروں کو متبادل راستوں سے خام تیل فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آرامکو بعض ایشیائی ریفائنریوں سے نجی مذاکرات کر رہی ہے، جس کے تحت ‘عرب میڈیم’ اور ‘عرب ہیوی’ خام تیل متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ فجیرہ کے قریب سمندر میں ‘جہاز سے جہاز’ (Ship-to-Ship Transfer) منتقلی کے ذریعے فراہم کیا جائے گا۔
ستمبر میں لوڈ ہونے والے اس تیل کی فراہمی کا مقصد آبنائے ہرمز کے پرخطرسندھ کے راستوں سے بچ کر ایشیائی منڈیوں، بالخصوص بھارت، تک سپلائی کا تسلسل برقرار رکھنا ہے۔ سیکیورٹی خدشات کی بنا پر متعدد عالمی شپنگ کمپنیاں اس خطے سے سفر سے گریز کر رہی ہیں۔ آرامکو پہلے ہی بحیرہ احمر کی بندرگاہ ‘ینبع’ اور مصر کی بحیرہ روم میں واقع بندرگاہ ‘سیدی کریر’ کے ذریعے تیل برآمد کرنے کی پیشکش کر چکی ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات نے بھی خلیج کے اندر سے تیل باہر منتقل کر کے اپنی برآمدات جاری رکھی ہوئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
کینیا میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 امریکیوں سمیت 7 افراد ہلاک
20 August 2026
راشد منہاس شہید کا 55واں یوم شہادت، افواجِ پاکستان کا زبردست خراج عقیدت
20 August 2026
مقبوضہ مغربی کنارے یہودی آبادکاری منصوبہ، برطانیہ کا اسرائیل سے شدید احتجاج
20 August 2026
20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو روکا گیا، حوثی گروپ کا دعویٰ
20 August 2026
حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کر دیا
20 August 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی، سربراہ ایران مرکزی بینک
20 August 2026
امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس داخل
20 August 2026
شہزادہ ہیری کا رواں ماہ فیملی سمیت امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ
20 August 2026