LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا وزیراعظم کا گوگل ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ، اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کی ضمانت حکومت اپوزیشن ہاتھ ملائیں ایکدوسرے کے ساتھ ہاتھ نہ کریں: لیاقت بلوچ جو کچھ ہوا اس کی توقع نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال سے واپس منتقل کرنا بدقسمتی ہے: چیئرمین پی ٹی آئی ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ

پاکستان رائفل ٹیم نے ایف کلاس عالمی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی،اہم کامیابیاں سمیٹ لیں

Web Desk

18 August 2026

برطانیہ میں منعقدہ ساتویں ایف کلاس عالمی چیمپئن شپ میں پاکستان رائفل ٹیم نے شاندار اور تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔ 24 ممالک کے 207 بہترین لانگ رینج شوٹرز پر مشتمل اس عالمی مقابلے میں پاکستان کے لیفٹیننٹ کرنل جنید علی نے تمام حریفوں کو مات دیتے ہوئے انفرادی ایف ٹی آر (F-TR) عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے مجموعی طور پر 3 طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احسن گلریز کی قیادت میں 12 رکنی پاکستانی ٹیم نے 800، 900 اور 1000 یارڈز کے کٹھن مقابلوں اور شدید موسمی حالات کے باوجود مجموعی طور پر 4 طلائی، 4 چاندی اور 5 کانسی کے تمغے جیتے اور ایف ٹی آر کیٹیگری میں سب سے زیادہ تمغے حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی۔ سپاہی محمد ولید نے ایک طلائی اور ایک کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ انڈر 25 کیٹیگری میں حذیفہ گل نے 3 چاندی اور 2 کانسی کے تمغے حاصل کیے۔ اس کے علاوہ، 11 عالمی ٹیموں کے درمیان ہونے والے سنسنی خیز ٹیم مقابلے میں بھی پاکستان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رنر اپ (دوسری) پوزیشن اور سلور میڈل حاصل کیا، جو صرف تین سال کے مختصر عرصے میں ایف کلاس شوٹنگ میں پاکستان کے عالمی طاقت بننے کا واضح ثبوت ہے۔