LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا امریکا کا آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کیلئے خفیہ شپنگ کوریڈور قائم کرنے کا دعویٰ حوثیوں کے سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے اسحاق ڈار سے برازیلی وزیر خارجہ کا رابطہ، عالمی امن پر تبادلہ خیال فضل الرحمان کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان شہباز شریف نے پنشنرز کیلئے ’پروف آف لائف‘ کے جدید نظام کا افتتاح کر دیا پیپلزپارٹی کے وفد کی سپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات, قانون سازی پر تبادلہ خیال وزیراعظم سے شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق نیشنل کمانڈ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیم اور ڈیفنس فورسز ایکٹ 2026 منظور پنجاب میں15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان بلدیاتی انتخابات کروانے پر اتفاق مریم نواز سے استحکام پاکستان پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال لاہور: چیف جسٹس پاکستان اور وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کے اعزاز میں استقبالیہ ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10 فیصد کمی پٹرولیم لیوی واپس نہ لی تو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے: حافظ نعیم الرحمن

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم آج ویلز کیخلاف اہم میچ کیلئے میدان میں اترے گی

Web Desk

17 August 2026

ہاکی ورلڈ کپ میں مایوس کن آغاز کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم آج ہالینڈ میں ویلز کے خلاف اپنے دوسرے میچ میں فتح حاصل کرنے کے لیے میدان میں اترے گی۔ چار بار کی عالمی چیمپئن پاکستان ٹیم، جو 8 سال کے طویل عرصے بعد ورلڈ کپ کھیل رہی ہے، کو اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کوچنگ اسٹاف نے پہلے میچ میں کھلاڑیوں کی جانب سے چار یقینی گول کرنے کے مواقع ضائع کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب ویلز کی ٹیم کو بھی اپنے افتتاحی میچ میں بھارت سے 1-3 سے ناکامی ملی تھی، جس کے باعث اگلے مرحلے تک رسائی برقرار رکھنے کے لیے آج کا مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہم ہے۔ یہ اہم میچ آج دوپہر 3:30 بجے کھیلا جائے گا۔