پی سی بی نے ویمنز ایشیا کپ اور ایشین گیمز کے لیے سکواڈز کا اعلان کردیا
Web Desk
16 August 2026
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمنز ایشیا کپ اور 20ویں ایشین گیمز کے لیے 15، 15 رکنی قومی خواتین کرکٹ اسکواڈز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ قومی ٹیم کی مستقل کپتان فاطمہ ثنا دونوں اہم ایونٹس میں پاکستان کی قیادت کریں گی، جو انگلینڈ میں ‘دی ہنڈریڈ’ لیگ میں مصروفیات کے باعث سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹی 20 سیریز میں شرکت نہیں کر سکی تھیں۔ ایشیا کپ کے انعقاد سے قبل قومی ٹیم کا تیاری کے لیے خصوصی تربیتی کیمپ 16 سے 25 اگست تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) لاہور میں لگایا جا رہا ہے۔
-
ویمنز ایشیا کپ (28 اگست تا 13 ستمبر – دبئی): پاکستان کو گروپ ‘اے’ میں بھارت، تھائی لینڈ اور ہانگ کانگ کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ پاکستان کا پہلا میچ یکم ستمبر کو تھائی لینڈ، 5 ستمبر کو روايتی حریف بھارت اور 7 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف ہوگا۔ ایونٹ کے سیمی فائنلز 10 و 11 ستمبر اور فائنل 13 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
-
ایشیا کپ اسکواڈ: فاطمہ ثنا (کپتان)، منیبہ علی صدیقی، شوال ذوالفقار، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، سائرہ جبیں، ایمن فاطمہ، ایمان نصیر، امِ ہانی، طوبیٰ حسن، نشرا سندھو، مومنہ ریاست، ناجیہ علوی، وحیدہ اختر اور سعدیہ اقبال۔
-
20ویں ایشین گیمز (جاپان): ایشین گیمز کے اسکواڈ کے لیے عالیہ ریاض، تسمیہ رباب اور حمنہ بلال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان 17 ستمبر کو جاپان کے کوروگی ایتھلیٹک پارک میں چوتھے کوارٹر فائنل میں تھائی لینڈ کا سامنا کرے گا۔ سیمی فائنل میں رسائی کی صورت میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا یا ملائیشیا سے ہو سکتا ہے، جبکہ میڈل کے مقابلے 22 ستمبر کو ہوں گے۔
پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم اس سے قبل 2010ء اور 2014ء کے ایشین گیمز میں طلائی تمغے (Gold Medals) حاصل کر چکی ہے، جبکہ 2022ء کے ایڈیشن میں چوتھی پوزیشن حاصل کی تھی۔
متعلقہ عنوانات
نیشنل چیمپئنز کپ فائنل: ساحر علی بگا کی پرفارمنس، شائقین کا داخلہ مفت
17 August 2026
انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم لیڈز پہنچ گئی
17 August 2026
نیشنل چیمپئنز کپ: پاکستان گولڈ نے وائٹ کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
17 August 2026
پاکستان کی ثنا بہادر نے آسٹریلیا میں ہونیوالا اسکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
17 August 2026
بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کو ٹیسٹ میں شکست دے کر تاریخ رقم کر دی
17 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کا مایوس کن آغاز، پہلے میچ میں انگلینڈ نے شکست دیدی
16 August 2026
نیشنل چیمپئنز کپ: پاکستان گرینز نے پاکستان بلیوز کو 192 رنز سے شکست دے دی
16 August 2026
پاکستان نے انگلینڈ میں پریکٹس میچ جیت لیا، سعود شکیل کی شاندار سنچری
16 August 2026