LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس ناگا عوام بھی 14 اگست کو یومِ آزادی سمجھتے ہیں: ناگا خاتون آزاد کشمیر الیکشن: باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کا آغاز سابق فوجی افسران و جوانوں کا تجربہ و رہنمائی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق یو نائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او قتل کیس: لوئیگی مانجیونی نے امریکی فیڈرل کورٹ میں جرم قبول کر لیا

پاکستان ویمنز ٹیم ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 کے فائنل میں پہنچ گئی

Web Desk

14 August 2026

ہانگ کانگ میں جاری ویمنز ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان ویمنز ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پلیٹ ڈویژن کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ قومی ٹیم نے سیمی فائنل کے انتہائی اہم معرکے میں جاپان کو 25-53 کے واضح اور یکطرفہ مارجن سے شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ حاصل کیا۔

سیمی فائنل کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے زبردست حکمتِ عملی اور بہترین آن فیلڈ ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔ صبا نور انور، لیا رضا شاہ، حنا چوہدری، سرینا نسیم، جسمین، فرح، نورالعین اور سمایا صفدر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے جاپانی ٹیم پر ابتدائی منٹوں سے ہی اپنا دباؤ برقرار رکھا اور فتح اپنے نام کی۔

پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم کا فائنل میں سنسنی خیز مقابلہ ہفتہ کو تھائی لینڈ کے خلاف ہوگا۔ اس شاندار کامیابی اور فائنل میں رسائی پر پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین ظفر اقبال اعوان، صدر ملک امین خان اور سیکریٹری محمد ریاض نے تمام کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور ٹیم آفیشلز کو دلی مبارکباد پیش کی اور فیصلہ کن مقابلے میں فتح کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔