LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
دنیا کے کسی معاشرے نے خواتین کو محکوم رکھ کر ترقی نہیں کی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مخالفین کیساتھ ہمیشہ اچھا سلوک کیا، امید نہیں تھی کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے شکایت کا موقع ملے گا: نوازشریف مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کا اجلاس شروع، آزادکشمیر میں حکومت سازی پر غور بھارتی حکام نے میرواعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر گھر میں نظر بند کردیا لبنانی حکومت فوج کو اسرائیلی دباؤ میں لانے کی کوشش کر رہی ہے: حزب اللہ انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی کا خطرہ ٹل گیا، 20 افراد جاں بحق وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے کی ہدایت آسمان کی طرف دیکھ رہا ہوں، بے گناہ لوگ جیلوں میں قید ہیں: شیخ رشید امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ صدر ٹرمپ نے مذاقاً آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دیا: وائٹ ہاؤس ناگا عوام بھی 14 اگست کو یومِ آزادی سمجھتے ہیں: ناگا خاتون آزاد کشمیر الیکشن: باغ کے دو حلقوں کے 23 پولنگ سٹیشنوں پر ری پولنگ کا آغاز سابق فوجی افسران و جوانوں کا تجربہ و رہنمائی ادارہ جاتی اثاثہ ہے: فیلڈ مارشل لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق یو نائیٹڈ ہیلتھ کیئر کے سی ای او قتل کیس: لوئیگی مانجیونی نے امریکی فیڈرل کورٹ میں جرم قبول کر لیا

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل بابر اعظم پریکٹس میچ کے دوران دائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی

Web Desk

14 August 2026

انگلینڈ کے خلاف اہم ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، جہاں کاؤنٹی کرکٹ کلب کینٹ میں جاری تین روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے روز بیٹنگ کے دوران بابر اعظم دائیں ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہو گئے۔ تیز گیند لگنے کے باعث بابر اعظم کے دائیں ہاتھ میں شدئد تکلیف محسوس ہوئی، جس کے فوری بعد ٹیم ڈاکٹر نے گراؤنڈ میں ان کا ابتدائی معائنہ کیا۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر ٹیم مینجمنٹ اور طبی عملے نے انہیں مزید بیٹنگ کرنے سے روک دیا، جبکہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر بابر اعظم نے پریکٹس میچ کے باقی حصے سے آرام کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیم مینجمنٹ اور میڈیکل سٹاف ڈاکٹر کی نگرانی میں بابر اعظم کی انجری کی صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں تاکہ پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ان کی کامل فٹنس کو یقینی بنایا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق انجری زیادہ سنگین نہیں ہے اور احتیاطی اقدامات کے تحت اب بابر اعظم 17 اگست کو ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں قومی ٹیم کے مشق سیشن میں شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا مقابلہ 19 اگست سے ہیڈنگلے، لیڈز میں کھیلا جائے گا۔