3 منٹ کی وہ ورزش جو 90 منٹ کی سائیکلنگ سے زیادہ فائدہ مند ہوسکتی ہے؛ تحقیق
Web Desk
14 August 2026
ورزش کے شوقین اور مصروفیات کے باعث وقت نہ نکال پانے والے افراد کے لیے ایک نئی سائنسی تحقیق امید کی نئی کرن بن کر سامنے آئی ہے۔ معروف سائنسی جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ روزانہ گھنٹوں وقت نکالنے کے بجائے صرف چند منٹ کی انتہائی تیز اور شدید جسمانی سرگرمی (High-Intensity Exercise) بھی جسم میں فوری اور نمایاں حیاتیاتی تبدیلیاں پیدا کر سکتی ہے۔
تحقیق کے دوران سائنس دانوں نے مختصر دورانیے کی تیز رفتار سائیکلنگ اور معمول کی رفتار سے کی جانے والی ورزش کے انسانی جسم پر اثرات کا تفصیلی موازنہ کیا۔ تجربے کے دوران شرکا سے ایکسرسائز بائیک پر 30، 30 سیکنڈز کے شدید رفتار والے اسپریئنٹس (Sprints) کروائے گئے، جن کے درمیان 4 منٹ کا وقفہ اور آرام رکھا گیا۔
خون کے پروٹینز میں نمایاں تبدیلیاں
شدید اور تیز ورزش: خون میں 714 پروٹینز کے اندر مثبت اور نمایاں تبدیلیاں ریکارڈ کی گئیں۔
معمول کی سست ورزش: یکساں دورانیے کے بعد صرف 7 پروٹینز میں تبدیلیاں دیکھی گئیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ان پروٹینز کا براہِ راست تعلق انسان کے دل کی صحت، میٹابولزم کو تیز کرنے اور جسمانی چربی (Fat Burning) کو گھٹانے سے ہے۔ یہ تحقیق ثابت کرتی ہے کہ گھنٹوں جم جانے کے بجائے دن میں چند منٹ کی شدید ورزش بھی جسمانی صحت اور بالخصوص دل کو توانا رکھنے کے لیے انتہائی مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سندھ میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ، تعداد 100 سے متجاوز
28 October 2026
ورزش سے دل پر مرتب ہونیوالے ایک حیرت انگیز اثر کا انکشاف
27 October 2026
خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے 4 نئے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ
27 October 2026
کینسر کی واپسی کو 42 فیصد تک کم کرنے والی ویکسین تیار
27 October 2026
پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ
27 October 2026
ادویات کی قیمتوں میں بلاجواز اضافہ قابلِ قبول نہیں: احد چیمہ
26 October 2026
پی ایم ڈی سی کی میڈیکل اینڈ ڈینٹل ایڈمیشن پالیسی 2026 جاری، بھاری جرمانوں کا فیصلہ
26 October 2026
سانس لینے کی مخصوص مشقیں ذہنی کیفیت تبدیل کر سکتی ہیں: تحقیق
26 October 2026