LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
محسن نقوی اور ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات ، غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے تعاون پر اتفاق وزیر داخلہ بلوچستان کے قافلے پر مستونگ میں حملہ، 6 پولیس اہلکار زخمی ہمارے مفادات اور تقدیریں پہلے سے زیادہ جڑی ہیں: ایرانی صدر کا یوم آزادی پر پیغام روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن لاہور ہائیکورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس عالیہ نیلم نے پرچم لہرایا سپریم کورٹ میں یومِ آزادی کی تقریب، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے قومی پرچم لہرایا بھارت نے مقبوضہ وادی میں تمام اختیارات ایک لیفٹیننٹ گورنر کو دیئے ہوئے ہیں: چیف جسٹس آزاد کشمیر آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول، امریکی اعلانات حقیقت نہیں: ایرانی کمانڈر حکومتی ہدف سے تقریباً 100 ارب روپے زیادہ پیٹرولیم لیوی وصول گوگل کا یومِ آزادی پر پاکستان کو خوبصورت ڈوڈل کے ذریعے خراجِ تحسین پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت صدر آزاد کشمیر کا کشمیریوں کی جدوجہد اور پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت 14 اگست محض جشن کا دن نہیں بلکہ اپنے قومی عہد کی تجدید کا دن ہے، سہیل آفریدی صدر نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی امریکی صدر ٹرمپ کا درآمدی ڈرونز پر 100 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

پاکستان ہاکی ٹیم کل ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی

Web Desk

14 August 2026

بیلجیم اور نیدرلینڈز کی مشترکہ میزبانی میں ایف آئی ایچ (FIH) ہاکی ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز کل سے ہو رہا ہے، جہاں چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن پاکستان ہاکی ٹیم آٹھ سال کے طویل عرصے بعد ورلڈ کپ کے میدان میں اتر رہی ہے۔ قومی ٹیم اپنے پہلے میچ میں ورلڈ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود مضبوط حریف انگلینڈ کا مقابلہ کرے گی۔ ہاکی ورلڈ کپ کے پہلے روز کل مجموعی طور پر تین اہم میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ جرمنی کی ٹیم ایونٹ میں اپنے دفاعی چیمپئن ہونے کا اعزاز برقرار رکھنے کے لیے میدان میں اترے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے ماضی کے ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو دونوں ٹیمیں ہاکی ورلڈ کپ میں اب تک 8 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں، جن میں سے انگلینڈ نے 4 اور پاکستان نے 2 میچز میں کامیابی حاصل کی، جبکہ 2 مقابلے بلا نتیجہ ختم ہوئے۔ پاکستان نے آخری بار 1998 کے ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دی تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیم کو گروپ ‘ڈی’ (Group D) میں شامل کیا گیا ہے، جہاں اسے انگلینڈ کے علاوہ روایتی حریف بھارت اور ویلز کا چیلنج درپیش ہوگا۔