LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

پاکستان کے 79 ویں جشن آزادی پر بابراعظم کا خصوصی پیغام

Web Desk

14 August 2026

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اور عالمی شہرت یافتہ بیٹر بابر اعظم نے ملک کے 79ویں یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر قوم کے نام ایک خاص اور جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹوئٹر) پر قومی پرچم کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے سبز ہلالی پرچم سے گہری محبت اور قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ بابر اعظم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ “آج کا دن اس پرچم کے نام ہے جس کا ستارہ ہمارے سینوں پر سجا ہے اور اسی کے ذریعے ہماری شناخت مکمل ہوتی ہے۔”

ٹیسٹ کپتان نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی اصل پہچان اور عظمت ہمارے قومی پرچم سے جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام ‘پاکستان زندہ باد’ کے پرجوش نعرے پر کیا۔ واضح رہے کہ آج ملک بھر میں 79واں جشنِ آزادی بے مثال ملی جوش، جذبے اور روایتی شایانِ شان طریقے سے منایا جا رہا ہے، جس میں کھیل کی دنیا کے ہیرو بھی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔