صحت کارڈ کا بجٹ 51 ارب روپے، 3 سال میں 25 لاکھ افراد مستفید ہوئے: مزمل اسلم
Web Desk
13 August 2026
مشیر خزانہ مزمل اسلم اور وزیر صحت خلیق الرحمان نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور حکومت اس کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بتایا کہ رواں سال صحت کارڈ کا بجٹ 51 ارب روپے رکھا گیا ہے، جبکہ گزشتہ تین سالوں میں 25 لاکھ سے زائد افراد صحت کارڈ سے مستفید ہو چکے ہیں اور اس مد میں 100 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے گردے اور جگر کے مہنگے ٹرانسپلانٹ بھی مفت کیے جا رہے ہیں۔ ملک میں ایچ آئی وی (HIV) کے پھیلتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں 60 ہزار 739، سندھ میں 31 ہزار سے زائد، خیبرپختونخوا میں 10 ہزار 655 اور اسلام آباد میں 5 ہزار سے زائد ایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مکمل فٹ ہیں اور انہوں نے کبھی بیرون ملک منتقل ہونے کا مطالبہ نہیں کیا۔
وزیر صحت خلیق الرحمان نے میڈیا کو بتایا کہ 2013ء سے محکمہ صحت میں بڑی اصلاحات لائی گئی ہیں، جس کی بدولت 2015ء میں 36.2 فیصد پر موجود ‘یونیورسل ہیلتھ انڈیکس’ 2024ء میں بڑھ کر 53.5 فیصد ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال صحت کے بجٹ میں 22 فیصد کا خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے اور ادویات کی خریداریاں شفاف طریقے سے مکمل ہو چکی ہیں۔ اس وقت 72 اسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے اور مریضوں کے تمام تر ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے پر کام تیزی سے جاری ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزن کم کرنے والی ادویات نشے کی طلب کم کرنے میں بھی مددگار!
13 August 2026
کبیر والا میں خسرہ سے ایک ہی خاندان کے 3 بچے جاں بحق
12 August 2026
دماغ میں پیوند لگانے کا مختصر اور نسبتاً آسان طریقہ تیار
12 August 2026
روزانہ 1300 بچے غذائی کمی کے باعث جاں بحق ہو رہے ہیں: وفاقی وزیر صحت
12 August 2026
میجک مشروم کی ایک خوراک ڈپریشن میں راحت فراہم کر سکتی ہے: تحقیق
12 August 2026
بھولی ہوئی یادیں مکمل طور پر ختم نہیں ہوتیں، تحقیق میں اہم انکشاف
12 August 2026
امریکا: گوشت کھانے والے خطرناک بیکٹیریا سے ایک اور ہلاکت
12 August 2026
برطانیہ: وزن گھٹانے کے لیے روزانہ ایک بار استعمال ہونے والی نئی گولی منظور
11 August 2026