LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جولائی میں حادثے کا شکار K2 ایئرویز کے کارگو طیارے کا بلیک باکس تلاش، پاک بحریہ کی سمندر میں تاریخ ساز کامیابی صومالیہ میں ہائی جیک جہاز کیلئے آپریشن، قزاقوں کی فائرنگ سے 3 پاکستانیوں سمیت 5 جاں بحق پاسدارانِ انقلاب کا امریکی عوام کے نام کھلا خط، ٹرمپ پالیسیوں کی مخالفت کا مطالبہ عوامی مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے، ہر پالیسی عوام کیلئے ہونی چاہئے: سہیل آفریدی روس میں ٹی یو 95 فوجی طیارہ گر کر تباہ، 6 اہلکار ہلاک پی اے ای سی اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان لیتھیم منصوبے پر تعاون کا معاہدہ اسحاق ڈار کی کفایت شعاری اقدامات کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت کیلیفورنیا میں اسلامی تہواروں پر تعطیلات کو سرکاری قرار دیدیا گیا وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کا 4 روزہ دورہ مکمل کر کے وطن روانہ گورنر کے پی کا دہشتگردی کیخلاف مشترکہ کوششوں پر زور، صوبائی حکومت پر تنقید پی ٹی آئی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کا لائحہ عمل تیار کرلیا وزیراعظم کا لندن سٹاک ایکسچینج کا دورہ، معیشت مضبوط بنانے کیلئے بہت محنت کی: خطاب پاکستان 2027 میں وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون کانفرنس کی میزبانی کرے گا: احسن اقبال ایک ہفتے میں یوکرینی حملوں سے 41 شہری ہلاک، 274 زخمی ہوئے، روسی سفارت کار روس اور امریکا کے درمیان حل طلب معاملات پر رابطے جلد ہونگے: سرگئی لاوروف

اُلوؤں کو بھگانے کا انوکھا مگر پُراسرار طریقہ، خالی پلاٹوں میں بلیوں کے کٹ آؤٹس نصب

Web Desk

13 August 2026

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر کیپ کورل میں نایاب نسل کے زمین دوز اُلوؤں کو ڈرانے اور علاقے سے دور رکھنے کے لیے خالی پلاٹوں میں نقلی بلیوں کے پراسرار کٹ آؤٹس نصب کر دیے گئے۔ جنگلی حیات کے ماہرین اور مقامی رضاکاروں کے مطابق حال ہی میں فروخت ہونے والے دو پلاٹوں میں بلیوں کے یہ کٹ آؤٹس لگائے گئے ہیں، جن میں سے ایک جگہ اُلو کے بل کے قریب چھ نقلی بلیاں موجود ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نئے مالکان نے تعمیراتی کام شروع کرنے سے قبل مزید اُلوؤں کو وہاں بسیرا کرنے سے روکنے کے لیے یہ طریقہ اپنایا ہے، کیونکہ بلیاں ان پرندوں کی بڑی شکاری سمجھی جاتی ہیں۔ واضح رہے کہ فلوریڈا میں زمین کے اندر بل بنا کر رہنے والے ان اُلوؤں کو وفاقی قانون کے تحت تحفظ حاصل ہے اور حکام کی اجازت کے بغیر ان کے بلوں کو نقصان پہنچانا یا انہیں بے دخل کرنا غیر قانونی ہے۔ وائلڈ لائف کی تنظیم کے رضاکاروں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ نایاب پرندوں کے تحفظ کے لیے اپنی پالتو بلیوں کو بھی گھروں کے اندر رکھیں