LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ اسحاق ڈار سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ براڈ پیک حادثے میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام جناح-1 رکھ دیا گیا اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ اسرائیلی فورسز جنوبی لبنان میں گھروں کو تباہ اور نذرِ آتش کر رہی ہے: لبنانی میڈیا ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس

کبیر والا میں خسرہ سے ایک ہی خاندان کے 3 بچے جاں بحق

Web Desk

12 August 2026

خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے نواحی علاقے موضع شکروالا قتالپور میں مبینہ طور پر خسرہ کی وبا پھیلنے سے ایک ہی خاندان کے تین کمسن بچے تین روز کے اندر جاں بحق ہو گئے۔ تین معصوم بچوں کی اچانک ہلاکت کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں خوف و ہراس اور شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی محکمہ صحت کی ٹیمیں فوری طور پر موضع شکروالا پہنچیں اور تمام علاقے میں گھر گھر جا کر جامع سکریننگ کا عمل شروع کر دیا۔ ڈپٹی ڈی ایچ او کے مطابق سکریننگ کے دوران اسی خاندان اور جوار کے مزید پانچ بچوں میں بھی بیماری کی علامات پائی گئیں، جنہیں فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر (THQ) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ تمام متاثرہ بچوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ تاہم، حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ بچوں کی ہلاکتوں کی اصل وجہ اور خسرہ کی حتمی تصدیق طبی معائنہ مکمل ہونے اور لیبارٹری رپورٹس موصول ہونے کے بعد ہی ممکن ہو سکے گی