پاکستان میں قرضوں میں اضافے کی شرح 20 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی: وزارت خزانہ کی رپورٹ
Web Desk
12 August 2026
وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025-26 میں پاکستان کے قرضوں میں اضافے کی شرح 20 سال کی کم ترین سطح 7.7 فیصد پر آ گئی ہے، جبکہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران قرضوں میں اضافے کی سالانہ اوسط شرح 16 فیصد رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق مجموعی ملکی پیداوار (GDP) سے قرضوں کا تناسب کم ہو کر 68.3 فیصد رہ گیا ہے، جو 2022-23 میں 75 فیصد اور 2019 سے 2021 کے دوران 86 سے 88 فیصد تک پہنچ گیا تھا۔ اس کے علاوہ بیرونی قرضوں کا جی ڈی پی سے تناسب بھی 21.5 فیصد پر آ گیا ہے جو کہ گزشتہ 9 سال کی کم ترین سطح ہے۔
معاشی اشاریوں میں بہتری کی تفصیلات بتاتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 2.9 ارب ڈالر سے بڑھ کر 18.4 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان نے 4.72 ٹریلین روپے کے واجب الادا قرضے مقررہ مدت سے قبل ادا کیے ہیں، جس سے ایک سال میں سود کے اخراجات میں تقریباً 2 ٹریلین روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور حکومتی آمدنی میں سے سود کی ادائیگیوں کا بوجھ 61 فیصد سے گھٹ کر 35 فیصد پر آ گیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق پاکستان نے مسلسل تین سال پرائمری بجٹ سرپلس حاصل کیا ہے اور 4 سال بعد عالمی کیپٹل مارکیٹ میں کامیاب واپسی کی ہے، جہاں پاکستان کے ‘پانڈا بانڈ’ (Panda Bond) کی طلب جاری کردہ حجم سے 5 گنا زیادہ رہی۔ ان مثبت پیش رفتوں کے نتیجے میں عالمی درجہ بندی کے ادارے S&P نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کر کے ‘B Stable’ کر دیا ہے، جو کہ گزشتہ 9 سال میں ملک کی بلند ترین کریڈٹ ریٹنگ ہے۔
متعلقہ عنوانات
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ
13 August 2026
مسلسل سات روزہ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ 3500 روپے سستا
13 August 2026
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا مثبت زون میں آغاز
13 August 2026
مسلسل اضافے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
13 August 2026
چین کے مقامی ساختہ C919 طیارے کی پہلی بین الاقوامی پرواز مکمل
13 August 2026
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے صنعتی سرگرمیاں متاثر، ایف پی سی سی آئی کا ریڈ الرٹ
12 August 2026
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد پر بحال
12 August 2026
سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، آج پھر مہنگا ہو گیا
12 August 2026