سوراب میں بم دھماکہ: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 18 دہشتگرد ہلاک، 3 شہری شہید
Web Desk
12 August 2026
بلوچستان کے ضلع سوراب میں ‘فتنہ الہندوستان’ سے وابستہ دہشت گردوں کی جانب سے تیار کیا جانے والا گاڑی میں نصب دیسی ساختہ بم (VBIED) تیاری کے مرحلے کے دوران اچانک پھٹ گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قبل از وقت ہونے والے اس شدید دھماکے اور بارودی مواد کے ثانوی دھماکوں کی زد میں آ کر 18 دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، جبکہ قریب موجود 3 شہری بھی جان کی بازی ہار گئے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور بلوچستان پولیس نے فوری طور پر مشترکہ کلیئرنس آپریشن کا آغاز کیا۔ فرار ہونے والے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگا کر کی گئی مؤثر کارروائی میں مزید 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، جس کے بعد اب تک مارے جانے والے دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی ہے۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 جوان زخمی ہوئے جبکہ علاقے کو پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق قومی ایکشن پلان اور ‘عزمِ استحکام’ کے تحت غیر ملکی سرپرستی میں چلنے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
متعلقہ عنوانات
بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
13 August 2026
صحت کارڈ کا بجٹ 51 ارب روپے، 3 سال میں 25 لاکھ افراد مستفید ہوئے: مزمل اسلم
13 August 2026
اقوام متحدہ اور ایف پی سی سی آئی کا کاروباری برادری کو انسانی امدادی اقدامات سے جوڑنے پر اتفاق
13 August 2026
آن لائن جنسی بلیک میلنگ و مالی فراڈ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب، 114 غیر ملکی گرفتار
13 August 2026
پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ
13 August 2026
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ
13 August 2026
بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
13 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
13 August 2026