صحت کارڈ کا بجٹ 51 ارب روپے، 3 سال میں 25 لاکھ افراد مستفید ہوئے: مزمل اسلم
Web Desk
13 August 2026
مشیر خزانہ مزمل اسلم اور وزیر صحت خلیق الرحمان نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت کا حق ہر شہری کی بنیادی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روانہ سال صحت کارڈ کے لیے 51 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ تین سالوں میں 100 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی جس سے 25 لاکھ افراد مستفید ہوئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ جیسے مہنگے ترین علاج بھی مفت فراہم کیے جا رہے ہیں۔ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ امسال صحت کے بجٹ میں 22 فیصد کا خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے اور یونیورسل ہیلتھ انڈیکس جو 2015 میں 36.2 فیصد تھا، اب بڑھ کر 53.5 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ اس کے علاوہ 72 ہسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے، مریضوں کا تمام ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے اور ادویات کی شفاف خریداری جیسے اقدامات کے ذریعے شعبہ صحت کو مزید مستحکم بنایا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا نے ایران سے تیل اور پیٹروکیمیکل تجارت پر نئی پابندیاں عائد کردیں
9 October 2026
متحدہ عرب امارات کے قریب بحری جہاز پر پروجیکٹائل حملہ، جہاز میں آگ لگ گئی
9 October 2026
جے یو آئی کی مرکزی کور کمیٹی کا اجلاس، سیاسی صورتحال پر غور
9 October 2026
امریکا میں سمندری طوفان ایسیاس شدت اختیار کرنے لگا، کیٹیگری 3 میں تبدیل ہونے کا امکان
9 October 2026
سعودی عرب اور حوثیوں میں کشیدگی، اردن میں امریکی شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری
9 October 2026
بلاول بھٹو کا پی ٹی آئی کو انتہاپسندی کی سیاست ترک کرنے کا مشورہ
9 October 2026
اسد قیصر کا فضل الرحمان سے رابطہ آل پارٹیز کانفرنس کیلئے تھا: شوکت یوسفزئی
9 October 2026
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 10 سے 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی
9 October 2026