LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینی خاندانوں کے گھروں کا محاصرہ بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ اسحاق ڈار سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ براڈ پیک حادثے میں لاپتہ ہونے والے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مل گئی پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کا نام جناح-1 رکھ دیا گیا اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں بڑا اضافہ اسرائیلی فورسز جنوبی لبنان میں گھروں کو تباہ اور نذرِ آتش کر رہی ہے: لبنانی میڈیا ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، آج پھر مہنگا ہو گیا

Web Desk

12 August 2026

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل اور نمایاں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 42 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 415 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی کاروباری ہفتے کے تیسرے دن سونے کی قیمتوں میں بڑا اوچھال دیکھا گیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 200 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 63 ہزار 936 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ فی 10 گرام سونا 3 ہزار 601 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 97 ہزار 750 روپے کا ہو گیا ہے۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی تیزی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی تولہ چاندی 146 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 111 روپے اور فی 10 گرام چاندی 125 روپے کے اضافے کے ساتھ 6 ہزار 096 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔