ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
Web Desk
12 August 2026
آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2027 گزشتہ دو ایڈیشنز کے مقابلے میں مزید توسیع کے ساتھ 14 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی میزبانی کے ناتے جنوبی افریقا اور زمبابوے کو براہ راست انٹری مل چکی ہے، جبکہ 30 ستمبر کی آئی سی سی رینکنگ کٹ آف ڈیٹ کے مطابق ٹاپ 8 ٹیمیں بھی براہ راست کوالیفائی کریں گی۔ افغانستان کی جانب سے آئرلینڈ کے خلاف کامیابی کے بعد دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، بھارت، پاکستان، نیوزی لینڈ، سری لنکا، انگلینڈ اور بنگلادیش کے ساتھ ان کی بھی ٹاپ 8 میں جگہ تقریباً یقینی ہو گئی ہے۔ دوسری جانب دو بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کٹ آف تاریخ سے قبل ٹاپ 8 میں جگہ بنانے میں ناکام رہی ہے اور اسے فروری 2027 میں شیڈول 10 ٹیموں پر مشتمل کوالیفائر میچز کھیل کر آخری 4 دستیاب جگہوں کے لیے پیش قدمی کرنا ہوگی۔
متعلقہ عنوانات
سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا روڈریگز نے شادی کرلی
12 August 2026
نیشنل چیمپئنز کپ: پاکستان گرینز نے پاکستان وائٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
12 August 2026
برطانوی اوپن میں پاکستان رائفل ٹیم کی شاندار کارکردگی، 12 شوٹرز نے 13 میڈلز جیت لیے
11 August 2026
آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کے امیدواروں کا اعلان کردیا
11 August 2026
پاکستان کرکٹ کا بڑا نام، لٹل ماسٹر حنیف محمد کو دنیا چھوڑے 10 برس بیت گئے
10 August 2026
کرکٹر عبداللہ فضل کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب شروع
10 August 2026
نیشنل چیمپئنز کپ کا آغاز کل سے ملتان میں ہوگا، ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
10 August 2026
21ویں ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ: پاکستان نے ساتویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا
10 August 2026