LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکی فوجی اڈے منتقلی کے باوجود ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہونگے: ایرانی فوجی اسرائیل کا فضائی حملہ: حماس کے داخلی سکیورٹی ادارے کے سربراہ نعیم ابونہل شہید جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز آن لائن جوئے میں رقم ہارنے کے بعد مصری نوجوان نے خودکشی کر لی صدر، وزیراعظم کی پہلے خلائی مشن میں پاکستان کی تاریخی شرکت پر قوم کو مبارکباد بابا گورو نانک کے 557 ویں جنم دن کی تقریبات اختتام پذیر، شاندار آتشبازی متحدہ عرب امارات کو فیفا کی عالمی کانفرنس کی میزبانی مل گئی ابوظہبی گٹیکس 2026ء میں مصنوعی ذہانت کے 80 سے زائد منصوبے پیش کرنے کیلئے تیار متحدہ عرب امارات کی سعودی دارالحکومت پر حوثی حملے کی شدید مذمت ایران کو دبانے یا جھکانے کی کوشش کرنے والوں کو سخت نتائج بھگتنا ہوں گے: امیر حاتمی سندھ میں آٹے کا سرکاری نرخ 138 روپے فی کلو مقرر، گندم براہ راست فلور ملوں کو دینے کا فیصلہ ترک فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ، 5 اہلکار جاں بحق پاکستان کی ریاض کے مالیاتی مرکز میں ٹاور پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر 20 سالہ نوجوان جاں بحق

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار پوائنٹس کی حد بھی کھو بیٹھا

Web Desk

11 August 2026

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران شدید منفی رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز سے ہی سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا اور ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ KSE-100 انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 76 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

دن بھر ٹریڈنگ کے دوران مندی کا یہ سلسلہ برقرار رہا، جس کے باعث کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس مجموعی طور پر 1,463 پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 79 ہزار 846 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر بھی سٹاک ایکسچینج میں 119 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار 310 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، تاہم آج کی شدید گراوٹ نے مارکیٹ کو مزید نیچے دھکیل دیا ہے۔