کسٹمز بانڈڈ وئیر ہاؤسز میں کسی بھی بے ضابطگی کی گنجائش نہیں: وزیراعظم
Web Desk
11 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے امور سے متعلق اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں انہوں نے ملک بھر کے کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کا 3 سالہ تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ ویئر ہاؤسز میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی یا غیر قانونی سرگرمی کی کوئی گنجائش نہیں ہے اور اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران حکام کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں تمام کسٹمز بانڈڈ ویئر ہاؤسز کی فزیکل اسٹاک ویری فکیشن کروائی جائے گی، جبکہ لائسنسنگ اور سیکیورٹی کے نظام کو مزید شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
بادامی باغ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، 2 پولیس اہلکار شہید
13 August 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
13 August 2026
پنجاب حکومت کا انتظامی اخراجات کم کرنے کیلئے 101 آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ
13 August 2026
اسحاق ڈار سے صدر ن لیگ آزاد کشمیر کی ملاقات، حکومت سازی سے متعلق امور پر گفتگو
13 August 2026
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
13 August 2026
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
13 August 2026
کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 8 اہلکاروں کو اغوا کرلیا: آزاد کشمیر پولیس
13 August 2026
قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس 17 اگست کو طلب کرنے کا فیصلہ
13 August 2026