LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
اسپیکر قومی اسمبلی نے زیرِ تحویل اراکین ثناء اللہ مستی خیل اور داور کنڈی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے امریکی ریاست وسکونسن میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے رفقا کی فہرست جیل حکام کو جمع روسی وزیر داخلہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق حکومت مخالف تحریک، جے یو آئی کل ملتان میں کانفرنس کرے گی وزیراعظم کی قیمتی پتھروں کیلئے برانڈ پاکستان متعارف کروانے کی ہدایت آئینی عدالت: بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست ناقابل سماعت قرار کے پی حکومت سیکیورٹی چیلنجز پر چڑھائی کو ترجیح دیتی رہی، قیدی رہنما کا ریلیف عدالتوں کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ خیبرپختونخوا کا فیصلہ واپس لے کر ایوان کو مضبوط بنایا جائے، یہ حکومت بندوق اور پیسے کے زور پر قائم ہے: اپوزیشن لیڈر حکومت نے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی لیکن تحریک انصاف نے سیاسی خود کش حملہ کیا: بلاول بھٹو قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کی توثیق کیلئے قرارداد پیش محسن نقوی سے روسی ہم منصب کی ملاقات، وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات سعودی ہوائی اڈوں پر حملوں کے باعث پاکستانی پروازیں متاثر، 114 منسوخ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لائیو سٹاک کارڈ فیز 2 کا افتتاح کر دیا

آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کیخلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے: پلوشہ خان کا دو ٹوک اعلان

Web Desk

10 August 2026

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور سینیٹر پلوشہ خان نے آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات میں ہونے والی مبینہ دھاندلی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی پارٹی اس ناانصافی اور بے ضابطگیوں کے خلاف ہرگز خاموش نہیں بیٹھے گی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماؤں پلوشہ خان، شہلا رضا اور شرمیلا فاروقی نے ایک مشترکہ اور اہم پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے آزاد کشمیر کے الیکشن میں مبینہ دھاندلی اور خلاف ورزیوں کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔ پی پی پی رہنماؤں نے مسلم لیگ (ن) کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے ان پر انتخابی عمل میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں اور نتیجہ تبدیل کرنے کے سنگین الزامات عائد کیے۔

پریس کانفرنس کے دوران پی پی پی کی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ الیکشن کو غیر شفاف بنانے کے لیے تمام تر ہتھکنڈے استعمال کیے گئے، تاہم پیپلزپارٹی اپنے عوامی مینڈیٹ کے دفاع کے لیے تمام سیاسی و قانونی راستے اختیار کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی نتائج میں بدعنوانی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا اور پارٹی اس رویے کا ہر فورم پر مقابلہ کرے گی۔