LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنگ میں بے گھر لبنانیوں کی مدد کیلئے حزب اللہ کو ایران سے 20 کروڑ ڈالر موصول حوثیوں کے سعودی ایئرپورٹس پر حملوں کی دھمکیاں، امریکی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت روس کے یوکرین پر میزائل اور ڈرون حملے، بچوں سمیت 28 افراد ہلاک لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری امن فوج کی چوکی پر فائرنگ عالمی مالیاتی فنڈز کا جنگ سے متاثرہ یمن کیلئے 18 ماہ کا پروگرام منظور شام حوثیوں کیخلاف لڑنے کیلئے یمن میں اپنی فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے، امریکی نیوز ویب سائٹ روس میں طاعون کے دوسرے مشتبہ کیس کی اطلاعات، عالمی برادری شدید تشویش میں مبتلا روسی صدر پیوٹن نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کیلئے ایران کو معاونت کی پیشکش کر دی افغانستان میں تبدیلی ناگزیر اور بہت قریب ہے،گلبدین حکمت یار کیمسٹری کا نوبیل انعام فرانس اور جاپان کے سائنسدانوں نے جیت لیا کے پی دہشتگردی کی لپیٹ میں، سہیل آفریدی کو بانی کا مقدمہ لڑنے کی فکر ہے: شرجیل میمن امریکی وزیر دفاع کا یو ایس ایس ابراہم لنکن کے عملے کو خراج تحسین قطر کے قریب آئل ٹینکر پر متعدد پروجیکٹائلز سے حملہ، ہلاکتوں کا خدشہ چند ہفتوں کے دوران شام میں تیل کی پائپ لائن پر تیسرا حملہ، ملوث افراد گرفتار ایران مذاکرات کے ساتھ مزاحمت اور استقامت کا سلسلہ بھی جاری رکھے گا، مسعود پزشکیان

سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی، 119 پوائنٹس کی کمی

Web Desk

10 August 2026

پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، جہاں مارکیٹ کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا تاہم بعد میں پرافٹ ٹیکنگ کی لہر کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا۔

کاروبار کے آغاز پر سرمایہ کاروں کی جانب سے خریدارانہ رجحان کے باعث کے ایس ای-100 (KSE-100) انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے انڈیکس 1 لاکھ 82 ہزار 347 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا۔

تاہم ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ پر اچانک پرافٹ ٹیکنگ (منافع بکسنگ) کا دباؤ غالب آ گیا اور مندی کا یہ رجحان کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہا۔ دن کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 119 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 81 ہزار 310 پوائنٹس پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز (جمعہ) کو انڈیکس 1 لاکھ 81 ہزار 430 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا، یوں مارکیٹ نے اپنی ابتدائی تمام تر پیش رفت گنوا کر معمولی نقصان کے ساتھ ٹریڈنگ کا اختتام کیا۔