LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کے تعین کیلئے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب حرمین شریفین کا تحفظ ملک و قوم اور مسلح افواج کیلئے اہم فریضہ ہے: وزیراعظم پاکستان اور یورپی یونین کے پارلیمانی روابط کو مزید فروغ دینا ہو گا: ایاز صادق اسحاق ڈار کا کانگو کے صدر اور گنی بساؤ کے سابق صدر سے مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق خبریں تشویشناک,اہم پریس کانفرنس مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل کے مرکزی دفتر پر فائرنگ، ملزمان فرار حج 2027 کا پورا عمل ڈیجیٹل، 4 لاکھ رجسٹرڈ عازمین درخواستیں دے سکیں گے امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران جولائی میں ترسیلاتِ زر 13 فیصد بڑھ گئیں، وزیراعظم کا اظہار اطمینان اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس ایران کو فوجی دباؤ سے زیادہ امریکی اقتصادی پابندیوں کی فکر ہے: امریکا اسحاق ڈار کا کویتی ہم منصب سے رابطہ، مکہ دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال ملک بھر کے بجلی صارفین پر مزید 23 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے کی تیاری مریم نواز سے آکسفورڈ یونیورسٹی پریس پاکستان کے وفد کی ملاقات، جدید نصاب کے فروغ پر تبادلہ خیال

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان ابو بکر ورلڈکپ میں بہترین پرفارمنس دینے کیلئے پُرامید

Web Desk

10 August 2026

پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کے نئے مقرر کردہ کپتان ابو بکر نے ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ میں بہترین پرفارمنس دینے اور قوم کی توقعات پر پورا اترنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

نیدرلینڈز اور بیلجیئم روانگی سے قبل ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان نے کہا کہ ان پر کپتانی کا کوئی اضافی دباؤ نہیں ہے اور ٹیم کے تمام سینئر و جونیئر کھلاڑی ایک پیج پر متحد ہیں۔ روایتی حریف کے ساتھ مقابلے کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ابو بکر کا کہنا تھا کہ پرو لیگ کی نسبت ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے خلاف میچ بالکل مختلف ہوگا؛ ان کی اور پوری ٹیم کی کوشش ہوگی کہ روایتی حریف کو شکست دے کر ایونٹ میں شاندار پیش قدمی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینئر کھلاڑی میدان میں ایک دوسرے کی مکمل رہنمائی اور سپورٹ کر رہے ہیں۔

دوسری جانب قومی اسکواڈ کے اہم کھلاڑیوں عماد بٹ، حنان شاہد اور سفیان خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں ان کا پہلا ہدف ٹاپ فور (سیمی فائنل) میں جگہ بنانا ہے، جس کے بعد ان کی منزل وکٹری اسٹینڈ پر کھڑے ہو کر ملک کا نام روشن کرنا ہے۔