افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم
Web Desk
9 August 2026
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ افغان حکومت بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالے اور اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے مکہ میں ہونے والے سہ فریقی دفاعی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ امت مسلمہ کے اتحاد کی جانب پہلا مثبت قدم ہے اور اس معاہدے میں ایران کو بھی جلد شامل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو روکنے کے لیے روزگار کی فراہمی اور انڈسٹریز کا قیام ضروری ہے، حکومت کو چاہیے کہ افغان حکومت کے ساتھ ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر بات چیت کر کے حالات میں بہتری لائے۔
امیر جماعت اسلامی نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بجلی کے بھاری بلوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے مطالبات پیش کیے:حکومت عوام سے پٹرولیم لیوی کی مد میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد وصول کر چکی ہے جس سے اپنے اخراجات اور کرپشن کو چھپایا جاتا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت 225 روپے فی لیٹر مقرر کی جائے اور تمام پٹرولیم لیوی فی الفور ختم کی جائے۔ فارم 47 کی حکومت کی مہنگائی اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف اگست میں چاروں صوبوں میں بیک وقت دھرنے دیے جائیں گے۔انہوں نے تمام اپوزیشن جماعتوں اور عوام سے جماعت اسلامی کے احتجاجی تحریک اور دھرنوں میں ساتھ دینے کی اپیل کی تاکہ عوامی مفاد کی جنگ جیتی جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
دہشت گردی پر سیکیورٹی کے ساتھ عوامی مسائل کا حل بھی لازمی
12 October 2026
دھاندلی سے عوامی منڈیٹ چھینا گیا، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے، ملک گیر پرامن احتجاج کا اعلان: محمود خان اچکزئی
12 October 2026
کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید
12 October 2026
ترقیاتی منصوبوں کی قربانی دے سکتے ہیں، سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا: گورنر کے پی
12 October 2026
کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ پشاور ہائی کورٹ میں چیلنج: اقدام کالعدم قرار دینے کی استدعا
12 October 2026
پی ٹی آئی نے احتجاج کی جعلی ویڈیوز پھیلائیں: عظمیٰ بخاری
12 October 2026
پاکستان کی معیشت رواں مالی سال 4 فیصد سے زائد ترقی کرے گی: وزیر خزانہ
12 October 2026
گورنر راج: خیبرپختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل آفس کے تمام 57 افسران فارغ
12 October 2026